AQWAL E ALI KA ENCYCLOPEDIA (DELUXE) اقوال علی کا انسائیکلوپیڈیا (ڈیلکس)
PKR: 2,500/- 1,750/-
Author: MUHAMMAD MAGHFOOR UL HAQ
Tag: 85
Categories: ISLAM QUOTATIONS AHLE BAIT BOOKS BOOKS ON SALE
Publisher: BOOK CORNER
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات طیبہ کا جائزہ لیا جائے تو کامل مرد حق کی شخصیت عیاں ہوتی ہے۔ اُن کا بیان زبان دانی، فصاحت اور بلاغت اپنی مثال آپ ہے۔ رُشد و ہدایت سے بھرپور حکیمانہ اور عارفانہ رموز اپناتے ہوئے انہوں نے عربی زبان میں اسوہ حسنہ کا اتباع کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں جو ارشادات بیان فرمائے ہیں وہ پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کا ایک ایک قول پوری سچائی کے ساتھ دل میں اترتا چلا جاتا ہے۔ اِرشاد نبوی۱ ہے ’’میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔‘‘ کتاب مرتب کرنے میں محترم محمد مغفورالحق صاحب نے سال بِتا دیے۔ ان کی ہر شنید کو دل میں جگہ دی۔ ہر تحریر کو سمیٹا۔ جو بھی کتاب اس موضوع پر ملی، اسے یکجا کرنے کی کامیاب کوشش کی اور یوں یہ کتاب صفحہ قرطاس پر رقم کی گئی۔ ان کا کہنا ہے، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یہ کلام عربی زبان میں ہے۔ اس کی ماہیت و مقام رموز، اندازبیان سے اہل علم ہی مستفید ہو سکتے ہیں۔ اُردو میں ترجمہ کرتے ہوئے فاضل مصنف نے ارشادات کی حقیقت بیانی، بلاغت و فصاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی عقیدت، محبت سے پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے حروف تہجی کے لحاظ سے کتاب کو ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ الف کے بیان میں احسان، ایمان، ایفائے عہد، امربالمعروف، آخرت، اطاعت، اللہ کی رضا، اخلاق، استخارہ، استقامت وغیرہ کے بارے میں تفصیل ہے۔ آخر میں یقین کی آنکھ، یقین، یادِخدا، یاوہ گوئی اور اختتام لازوال وصیت پر ہے۔ اقوال حضرت علی۲ کا انسائیکلو پیڈیا پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں آپ کی زندگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ آپ کے کلام کا اعجاز دِلوں کو مسحور کر دیتا ہے۔ پُرحکمت بیان عقل کو شعور بخشتا ہے۔ رضائے الٰہی سمجھاتا اور آخرت کی اصلاح کرتا ہے۔ ایسی کتب کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے تاکہ ہم ایمان ویقین کے ساتھ اقوال عالیہ کی روشنی میں زندگی گزار سکیں۔ طباعت و کتابت کے لحاظ سے کتاب کا جائزہ لیا جائے تو کوئی خامی نہیں۔ بک کارنر شوروم نے روایات برقرار رکھتے ہوئے خوب صورتی کے ساتھ شائع کیا ہے۔ بلکہ ایک اَور جدت کا اظہار یوں کیا ہے کہ اِسی کتاب کو اعلی کوالٹی پیپر پر علیحدہ منظرعام پر لائے ہیں۔ شادی بیاہ، دوست احباب کو دینے کیلئے آپ اسے خرید سکتے ہیں۔
(تبصرہ نگار: صغیرہ بانو شیریں، ماہنامہ اردو ڈائجسٹ)