Tarikh Saqliya - 2 Vol | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

TARIKH SAQLIYA - 2 VOL تاریخ صقلیہ - 2 جلدیں

TARIKH SAQLIYA - 2 VOL

PKR:   3,185/- 1,593/-

اس میں صقلیہ کے جغرافیائی حالات،جزیرہ صقلیہ،اٹلی،جزائر صقلیہ پر اسلامی حملوں کی ابتداء-پھر یہاں اسلامی حکومت کا قیام،اس کئ عہد بہ عہد کا عروج اور پھر اس کے خاتمہ اور نتیجہ میں صقلیہ،جزیرہ صقلیہ میں مسلمانوں کے مصائب اور جلاوطنی کی تفصیل بیان کی گئی ہے،
مسلمانوں نے یورپ کے دو خطوں پر اسلامی حکومت کی اور اسلامی تمدن ابتداء انہیں دونوں راستوں سے یورپ میں داخل ہوا،یہ دونوں ممالک اسپین اور سسلی یعنی اندلس اور صقلیہ ہیں جنھیں عرب مورخین اپنی اصطلاح میں دو سگی بہنوں سے تعبیر کرتے ہیں، لیکن یہ عجیب اتفاق ہےکہ ان میں بڑی بہن کا چرچا تو دور دور ملکوں میں بھی بچہ بچہ کی زبان تک پہنچا اور دنیا کی مشکل سے کوئی ایسی زندہ علمی زبان ہو جس میں اندلس پر کتابیں موجود نہ ہوں،مگر صقلیہ کا تذکرہ نہ صرف دور حاضر میں بلکہ خود عرب مورخین کے درمیان بھی مستقل حیثیت سے جگہ نہ پاسکا،جسکی ایک وجہ غالبا یہ ہو کہ صقلیہ کی تاریخ خود اس ملک کی کوئی مستقل تاریخ نہیں،بلکہ اس کی سیاسی حالات اسکی ان مرکزی حکومتوں سے وابستہ رہے جو افریقہ اور مصر میں قائم تھیں اور علاوہ ازیں مسلمانوں نے یہاں اندلس کے مقابلہ میں کم دنوں حکومت کی اور دوسری بڑی وجہ شاید یہ ہو کہ اندلس پر اندلسی علماء و اہل علم نے کثرت سے کتابیں لکھیں جن میں اکثر زمانہ کے دستبرد محفوظ رہیں،مگر صقلیہ کے اہل علم صقلیہ پر کم کتابیں لکھیں اور جو لکھیں بھی وہ حوادث روزگار کے نذر ہوگئیں

RELATED BOOKS