Zikar Allah Walon Kay - Buy Online | Book Corner

ZIKAR ALLAH WALON KAY ذکر اللہ والوں کے

Inside the book
ZIKAR ALLAH WALON KAY

PKR:   600/- 240/-

Author: MUHAMMAD FEROZ
Binding: hardback
Pages: 504
Categories: ISLAM HISTORY TASAWUF / MYSTICISM
Publisher: BOOK CORNER

اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی راہنمائی کیلئے پیغمبر مبعوث فرمائے۔ پھر اسلام ایک عالمگیر مذہب بن کر آیا۔ اس کی تعلیمات میں وسعت، جامعیت اور ہدایت تھی۔ معرفت کی یہ مشعل رسول پاکﷺ کے صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین سے ہوتی ہوئی اولیاء اللہ تک پہنچی جو راہِ حق سے بھٹکے لوگوں کو رُشد و ہدایت کی روشنی میں منزل تک لے جانے میں کامیاب ہوئے، آج بھی لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ محترم مصنف کا تعلق علمی ادبی گھرانے سے ہے۔ محترم محمد فیروز صاحب دلنشین سادہ انداز میں گلدستہ رنگ ہائے رنگ میں ایسے ایسے حکایتوں کے پھول سجائے ہیں جو دیکھنے اور پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ رنگ جدا، خوشبو جدا مگر قاری ان کے سحر سے مسحور ہو کر آگے اور آگے کتاب کے ورق پلٹتا جاتا ہے۔ ہر ذکر اپنے آپ کو منوا لیتا ہے۔کتاب کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کتاب اٹھائیے، کہیں سے بھی کھول کر ورق گردانی کیجئے۔ آپ کو ہر حکایت دلنشین محسوس ہو گی۔ آپ یہی تصور کریں گے کہ کتاب کی ابتدا یہیں سے ہوتی ہے۔ ہر بات میں اصلاح کا پہلو ہے۔ کہیں خادم کا حق، خیرات کا ثواب، پڑوسی کا حق، محنت میں عظمت، دلوں کا زنگ، اسلامی مساوات، فراست، راہ حق کی تلاش، شک اور توبہ، اسم اعظم، شاہجہان، حق گوئی، اسلامی حمیت، علم، انمول موتی، پانچ اندھیرے پانچ اجالے، اللہ کیلئے صدقہ سے مصیبت ٹل جاتی ہے، سنہرے موتی، جیسے سینکڑوں عنوانات کے تحت سبق آموز حکایتیں ہیں۔ اللہ کے ان بندوں کا ذکر ہے جن کی عظمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ ان کی پاکیزگی، علم و عمل، صبر و تحمل ایثار کی باتیں پڑھ کر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ کامل مصنف کی اس کاوش کو ضرور پڑھیے!! خصوصاً گھر میں بچوں کو پڑھنے کی تاکید کریں!! تاکہ انہیں اپنے اسلاف کے بارے میں معلومات حاصل ہوں اور وہ ان سے کچھ سیکھیں۔ بے شمار کتابوں سے حکایات اخذ کر کے یکجا کی گئی ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔

RELATED BOOKS