Allah Kay Wali

ALLAH KAY WALI اللہ کے ولی

ALLAH KAY WALI

PKR:   480/- 336/-

زیرنظر کتاب کی صورت میں مصنف نے چند صوفیائے کرام کی شخصیت، خدمات اور افکار کی ایک جھلک دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ان صوفیا میں امام تصوف عبدالکریم قشیریؒ، شیخ علی ہجویریؒ، امام محمد غزالیؒ، شیخ عبدالقادرجیلانیؒ، مولانا جلال الدین رومیؒ، محبوب الٰہی نظام الدین اولیاؒ ، شیخ شرف الدین یحییٰ منیریؒ اور شیخ احمد سرہندی رحمہم اللہ تعالیٰ شامل ہیں۔ یہ سبھی صوفیا اپنے عہد کی نمایاں روحانی و علمی شخصیات تھیں۔

انھوں نے سماج پر نہ مٹنے والے اثرات مرتب کئے، معاشرے کی اصلاح کی، مدرس کے طور پر طلبا کو زیور علم سے آراستہ کیا ۔ان صوفیا کے علمی خزانے میں فکر وفن کے وہ جواہرات ہیں جن کی قیمت پوری دنیا نہیں بن سکتی۔ چنانچہ مصنف نے صوفیا کے ایسے افکار کو چن چن کر پیش کیاہے جن سے انسانی زندگی میں تبدیلی آتی ہے اور دنیا و آخرت کی زندگی پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انسان اپنا مقصد وجود سمجھتاہے، ایسی زندگی بسر کرتا ہے جس میں اس کا رخ اللہ تعالیٰ ہی کی طرف ہوتا ہے۔ ’اللہ کے ولی‘ میں صوفیا کے افکار کو انہی کی کتابوں، ملفوظات اور مکتوبات سے لیا گیا ہے۔ ایسی ہی شخصیات کے تذکرے گھٹا ٹوپ معاشرے میں روشنی بکھیرتے ہیں۔

(روزنامہ ایکسپریس)

RELATED BOOKS