101 Hadees e Qudsi - Arabic with Urdu

101 HADEES E QUDSI - ARABIC WITH URDU 101 احادیث قدسی ۔ عربی متن مع اردو ترجمہ

101 HADEES E QUDSI - ARABIC WITH URDU

101 احادیث قدسی از شیخ اکبر محی الدین ابن العربی

یہ اشاعت اس کتاب کی پچھلی تمام اشاعتوں سے زیادہ جامع اور تحقیق شدہ ہے۔ چونکہ یہ کتاب عنقاء پبلشنگز انگلینڈ کی طرف سے انگریزی ترجمے کے ساتھ نہایت ہی بہترین صورت پر شائع ہو چکی ہے تو ہماری یہ ذمہ داری تھی کہ اس اشاعت کو پچھلی تمام اشاعتوں سے متمیز بنایا جا سکے اس سلسلے میں ہم نے بھرپور محنت کی ہے اور اسے حتی الامکان بین الاقوامی معیار کے مط۔ابق شائع کرنے کی کوشش کی ہے۔ کتاب کی مکمل عربی عبارت عنقاء پبلشنگز سے حاصل کی گئی ہے جو ہر طرح کی غلطیوں سے پاک ہے۔ تمام احادیث کا شستہ اور سلیس ترجمہ کیا گیا ہے۔ حتی الامکان احادیث کی مستند کتب حدیث سے تخریج کی گئی ہے۔ منتخب احادیث کی کلام شیخ اکبر سے شرح نقل کی گئی ہے۔ اور شیخ اکبر کے کلام بالخصوص فتوحات مکیہ سے علوم حدیث پر آپ کی آراء کو جمع کیا گیا ہے جو کتاب میں مقدمے کی صورت اختیار کر گیا ھے۔الحمد للہ علی احسانہ والصلاة والسلام علی حبیبہ محمد وعلی آلہ واصحابہ وسلم۔ آج ہم ابن عربی فاونڈیشن کی جانب سے محبان ابن عربی کے سامنے حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی ایک اور تصنیف مِشْکَاةُ الاَنْوَار فِیْمَا رُوِیَ عَنْ اللہِ مِنْ الاَخْبَارِ، مستند عربی متن اور سہل اردو ترجمے بمع حواشی اور تشریحات کے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہیں ہیں۔ یہ کتاب احادیث قدسی کے اولین مجموعوں میں سے وہ مجموعہ ہے جو آپ نے شہر مکہ میں سن 599 ہجری میں مرتب کیا۔ اس تمام عمل کی بنیاد وہ حدیث نبوی بنی جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو میری امت کے لیے (میری) سنت میں سے چالیس احادیث محفوظ کرے گا میں قیامت والے دن اس کی شفاعت کروں گا اور ایک روایت میں ہے کہ جو کوئی میری امت کے لیے ایسی چالیس احادیث محفوظ کرے گا جن کی انہیں ضرورت ہو تو اللہ اُسے فقیہ اور عالم بنا دے گا۔ شیخ اکبر فرماتے ہیں چونکہ انسان اپنی آخرت کا اپنی دنیا کے مقابلے میں زیادہ محتاج ہے تو میں نے اسی مقصد کے پیش نظر احادیث قدسی کا یہ مجموعہ مرتب کیا تا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو علم سے فائدہ پہنچائے اور محض اپنے احسان اور برکت سے ہمیں اِس کا اہل بنائے، وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔

RELATED BOOKS