Ahya ul Uloom (5 Volumes) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

AHYA UL ULOOM (5 VOLUMES) احیاء العلوم - 5 جلدیں

AHYA UL ULOOM (5 VOLUMES)

PKR:   14,180/-

"احیاء العلوم" حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرہ آفاق کتاب ہے اس کی تعریف میں علما اسلام نے کہا ہے کہ اگر دنیا سے تمام علوم مٹ جائیں تو صرف یہ کتاب ہی کافی ہے۔
یہ کتاب ظاہری وباطنی علوم پر مشتمل اوراصلاحِ نفس کرنے والی ایک مایہ ناز کتاب ہے جس کی تعریف میں بڑے بڑے ائمہ رطبُ اللسان ہیں جیسا کہ، سیِّدنا امام سبکی علیہ ارشاد فرماتے ہیں :
احیاء العلوم ان کتب میں سے ہے جن کی حفاظت اور اشاعت مسلمانوں پرلازم ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مخلوق ہدایت یافتہ ہوجو بھی اس کتاب میں غور کرتا ہے خوابِ غفلت سے بیدارہو جاتا ہے۔
آپ نے مزید فرمایا:
اگر لوگوں کے پاس احیاء العلوم کے علاوہ اہل علم کی کوئی کتاب نہ رہے تو یہی اُن کے لیے کافی ہے۔ مَیں فقہا کی تصنیفات میں نظر وفکر اور نقل واثر کے اعتبار سے اِس کتاب کی مثل کوئی کتاب نہیں پاتا۔
(اتحاف السادۃ المتَّقین، باب الاحوال المتعلقۃ)

اس کتاب کی عربی میں چار جلدیں ہیں اور اس کا اُردو ترجمہ پانچ جلدوں میں انتہائی سلیس اردو زبان میں تحقیق و تخریج کے ساتھ کیا گیا ہے۔

ضخامت: 5 جلدیں | صفحات 5528 | اعلی کوالٹی پیپر

RELATED BOOKS