Ataturk - Qoum Aur Jumhooria Ka Zahoor

ATATURK - QOUM AUR JUMHOORIA KA ZAHOOR اتاترک - قوم اور جمہوریہ کا ظہور

ATATURK - QOUM AUR JUMHOORIA KA ZAHOOR

PKR:   2,200/-

Author: PATRICK KINROSS
Translator: FARRUKH SOHAIL GOINDI
Tag: 1713
Categories: HISTORY BIOGRAPHY
Publisher: JUMHOORI

زیرنظر کتاب پیٹرک کِنراس کی تصنیف "Atatürk - The Rebirth Of A Nation" کا اردو ترجمہ ہے۔ تاریخی شخصیات کو عموماً سیاہ و سفید کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ ان کے حامی ان کی ذات کے مثبت پہلوؤں اور کامیابیوں کو ہی نمایاں کرتے ہیں جب کہ ان کے مخالفین ان شخصیات کی ذات کے منفی پہلوؤں اور ان کے غلط فیصلوں پر ہی زور دیتے ہیں۔ اس کے برعکس’’اتا ترک - قوم اور جمہوریہ کا ظہور‘‘ ترکی کے عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کی زندگی اور خدمات وکامیابیوں کا ایک غیر متعصبانہ اور غیر جانب دارانہ احوال پیش کرتی ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے وقت جب عالمی طاقتیں ترکی کے حصے بخرے کرنے پر تیار تھیں، اس وقت مصطفیٰ کمال نے نہ صرف بکھری ہوئی ترک عوام کو مجتمع کیا بلکہ ان میں اپنی جداگانہ قومیت کا احساس بھی اجاگر کیا۔ کتاب میں کمال اتاترک کی زندگی، ان کی فوجی اور سیاسی مہم جوئیوں کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی و سماجی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ غازی مصطفیٰ کمال پاشا اتاترک نے تاریخ اور جغرافیے سے مٹتی ہوئی ایک قوم اور ریاست کو انقلاب کے ذریعے دوبارہ قائم کردیا۔ اردو قارئین، کمال اتاترک کی مکمل شخصیت سے اس قدر زیادہ آگاہ نہیں، اسی لیے ہمیں اس قوم کی جدید تاریخ سے مکمل آگاہی نہیں۔ یہ کتاب ایک ایسے شخص کی داستانِ حیات ہے جس نے ابھرتی مغربی طاقتوں کو میدانِ جنگ میں شکست دے کر دنیا کے نقشے میں درحقیقت ایک نئی ریاست کی بنیاد رکھ دی۔

RELATED BOOKS