Hayat us Sahaba R.A - 3 Vol | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

HAYAT US SAHABA R.A - 3 VOL حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم - 3 جلدیں

HAYAT US SAHABA R.A - 3 VOL

PKR:   4,000/-

حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم
مولانا یوسف لدھیانوی | مترجم: مولانا محمد احسان الحق
آفسٹ امپورٹڈ وائٹ پیپر | ضخامت 3 جلدیں

حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔ انہی لوگوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا۔ یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی زندگی حضرت رسول معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت سے ایسے عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف و اکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جذبات بیدار ہوں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔ سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جو مولانا الیاس کاندھلوی رحمہ اللہ کے فرزند ہیں۔ یہ اس کا اردو ترجمہ ہے، جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے۔

RELATED BOOKS