HAZRAT AMAR BIN AL-AAS حضرت عمرو بن العاص
HAZRAT AMAR BIN AL-AAS حضرت عمرو بن العاص
PKR: 1,250/- 625/-
Author: DR. HASSAN IBRAHIM HASSAN
Translator: SHEIKH MUHAMMAD AHMED PANIPATI
Binding: hardback
Pages: 312
ISBN: 978-969-9396-24-3
Categories: ISLAM HISTORY BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
’’حضرت عمرو بن العاص‘‘ کی یہ سوانح حیات پہلی مرتبہ (عربی زبان میں) 1921ء میں چھپی تھی اور اسے اس قدر مقبولیت حاصل ہوئی کہ ایک ہی سال کے عرصے میں طبع اوّل کی تمام جلدیں ختم ہو گئیں۔ اس کتاب کے متعلق مجھے بہت سے ذی علم اصحاب خصوصاً مستشرقین کی طرف سے تعریفی خطوط موصول ہوئے تھے۔ مجھے لندن یونیورسٹی میں داخلے کا موقع ملا تو وہاں میں نے اپنے کئی محترم پروفیسروں کی خدمت میں جن کا شمار چوٹی کے مستشرقین میں ہوتا ہے اس کتاب کا ایک ایک نسخہ پیش کیا۔ پروفیسر سر ڈینسن راس، صدر شعبہ علوم شرقیہ لندن یونیورسٹی اور سر ٹامس آرنلڈ، پروفیسر تاریخ اسلام نے اس کتاب کو سراہا اور میری بے حد حوصلہ افزائی فرمائی۔ ساتھ ہی مجھے یہ مشورہ بھی دیا کہ میں لندن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کے لیے ایک تحقیقی مقالہ سپرد قلم کروں۔ یہ شرف مجھ سے پہلے اور کسی مصری کو حاصل نہیں ہوا۔
میں نے اس کتاب کی نظرثانی کرتے وقت اسے ثانوی سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کے مفید مطلب بنانے کی کوشش بھی کی ہے۔ چنانچہ
(۱) فلسطین، شام اورمصر کی فتوحات
(۲) اِسلام سے پہلے مصر کی حالت
(۳) حضرت علی اور حضرت معاویہ کا اختلاف
(۴) مصر میں حضرت عمرو بن العاص کی اصلاحات
کے ابواب کو نسبتاً مبسوط شکل میں پیش کیا ہے۔
میں جناب اسماعیل رافت بک، استاد شیخ محمد خضری بک، استاد شیخ عبدالوھاب نجار، ڈاکٹر طہٰ حسین، پروفیسر یوسف آفندی مفتش محکمہ آثار قدیمہ مصریہ، شیخ محمد مختار یونس پرنسپل ٹریننگ کالج منصورہ، محمد آفندی یوسف چیف انجینئر محکمہ رفاہ عامہ اور اپنے محترم دوست آفندی عیسیٰ ابراہیم کیوریٹر، الاملاک الامیریہ، قاہرہ، کا دلی شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جن کی عنایات بے پایاں اور نوازش ہائے پیہم اس کتاب کی تالیف کے دوران میں میرے شامل حال رہیں اور جن کے اخلاص ومحبت کی بدولت میں اس کتاب کو آپ کے سامنے پیش کرنے کے قابل ہوا۔
(ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
Tabarkat e Nabvi ki Tareekhi Dastavez (Shajra-tul-Nabvia)
Author: Yousuf Bin Abdul Hadi Muqadsi
PKR: 480/- 240/-
