MUHAMMAD RASOOLULLAH (5TH EDITION) DELUXE محمد رسول اللہ ﷺ (ڈیلکس)
PKR: 2,500/- 1,750/-
Author: MARTIN LINGS
Translator: KAZMI JAFRI
Tag: MARTIN LINGS
Pages: 516
ISBN: 978-969-9396-78-6
Categories: ISLAM SEERAT UL NABI BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
اشاعت کا معیار:
یہ کتاب اعلی کوالٹی میٹ پیپر پر مضبوط جلد بندی کے ساتھ بڑے سائز میں شائع کی گئی ہے۔
کچھ کتاب کے بارے میں:
مارٹن لنگز (Martin Lings) المعروف ابوبکر سراج الدین کے نام اور کام سے میرا تعارف سراج منیر مرحوم کی معرفت ستر کی دہائی میں ہوا۔ 1983ء میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی سوانح حیات کے حوالے سے ان کی شہرہ آفاق کتاب ’’محمد‘‘ انگریزی میں طبع ہو کر سامنے آئی تو چاروں طرف ایک تہلکہ سا مچ گیا کہ یہ سیرت سے متعلق ایک ایسی مستند اور منفرد کتاب تھی جس میں ایسے قدیم اور مصدقہ ماخذات سے استفادہ کیا گیا تھا جو اس سے پہلے یا تو سامنے آئے ہی نہیں تھے یا ان کی حیثیت جزوی اور ضمنی حوالوں جیسی تھی۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور مصر سمیت نہ صرف بہت سے مسلمان ممالک میں اسے خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا بلکہ اس کے تراجم بھی کئی زبانوں میں سامنے آئے، اُردو میں بھی بھارت اور پاکستان میں اس کے متعدد تراجم ہو چکے ہیں جن میں سے تازہ ترین بک کارنر جہلم کا شائع کردہ وہ ترجمہ ہے جو سیّد کاظم جعفری نے چند برس قبل مکمل کیا تھا۔ اگرچہ 1938ء میں شیخ عبدالواحد یحیٰی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کے بعد سے مارٹن لنگز مختلف موضوعات پر بہت سی کتابیں لکھ چکے تھے اور ادب و فلسفہ اور مذہبیات کے مصنف اور مدرس کے حوالے سے وہ ایک جانا پہچانا نام بھی تھے۔ مگر اس کتاب کی اشاعت نے انہیں پوری دُنیا بالخصوص اسلامی دنیا میں ایک معروف اور مقبول شخصیت بنا دیا کہ یہ کتاب اپنی نوعیت تحقیق، اندازِ تحریر اور قدیم ترین ماخذات سے استفادے کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے ایک مستند حوالے کی شکل اختیار کر گئی۔ مارٹن لنگز کی اس کتاب کی سب سے اہم اور بڑی خوبی یہی ہے کہ اس میں واقعات کو مکمل جانچ پرکھ اور تاریخی اور تہذیبی پس منظر کے ساتھ اس طرح سے درج کیا گیا ہے کہ بہت سے دھندلکے خود بخود صاف ہوتے چلے جاتے ہیں، مختلف مقامات مقامی رسوم و رواج اور واقعات کو مصدقہ شواہد کے ساتھ اس طرح سے درج کیا گیا ہے کہ قاری جیسے خود اس زمانے میں سانس لینے لگتا ہے۔ مصنف نے کتاب کو 85 ابواب میں تقسیم کیا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتی زندگی اور اعلانِ نبوت کے دوران اور بعد میں پیش آنے والے کئی ایسے واقعات کی نشان دہی کی ہے جن سے کئی غلط فہمیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ صورتِ حال کی مکمل تصویر بھی سامنے آ جاتی ہے اور پڑھنے والے یہ جان اورسمجھ سکتے ہیں کہ قرآن مجید میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ذکر کو بلند کرنے کی جو بات کی گئی ہے اس کی عملی صورت کیا اور کیسے ہے اور یہ کہ اس کتاب کا ایک اور ترجمہ چھاپنے کی اہمیت کیا ہے۔
امجد اسلام امجد
تعارف مصنف:
مارٹن لنگز (ابوبکر سراج الدین) 1909ء میں انگلستان کے شہر مانچسٹر کے نواحی گاؤں برنیج میں پروٹسٹنٹ عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے آکسفرڈ یونیورسٹی سے انگریزی زبان و ادب میں گریجویشن کیا۔ اس کے بعد وہ لیتھونیا کی ’’وائی ٹاٹس میگنس یونیورسٹی‘‘ میں مڈل انگلش کے لیکچرار مقرر ہوئے۔ لنگز انگریزی ادب کے مایہ ناز قاری، لکھاری اور شاعر تھے۔ انہوں نے انگریزی ادب کے مطالعے کے دوران ہی اسلامی تصوف اور روحانیت پر مطالعہ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ 1938ء میں پروفیسر شیخ عبدالواحد یحییٰ کے ہاتھ پر قبولِ اسلام کی دولت سے مالا مال ہوئے اور ابوبکر سراج الدین نام رکھا۔ 1939ء میں لنگز الازہر یونیورسٹی قاہرہ (مصر) چلے گئے۔ وہاں دس سالوں سے زیادہ عرصے تک انگریزی زبان و ادب کی تدریس کرتے رہے۔ 1952ء میں مصر سے انگلستان آ گئے۔ یہاں یونیورسٹی آف لندن سے عربی میں گریجویشن کیا اور بعد ازاں اسی یونیورسٹی سے تصوفِ اسلامی کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں کئی یونیورسٹیز میں لیکچر دینے کے ساتھ ساتھ دُنیا کے متعدد ممالک میں تبلیغِ دین کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ اسلام، قرآن اور صاحبِ قرآن پر ان کی درجنوں کتابوں میں سے ’’محمد رسول اللہ‘‘ عالمگیر شہرت کی حامل ہے۔ یہ کتاب 1983ء میں پہلی بار انگریزی میں چھپی۔ 1983ء میں ہی سالانہ قومی سیرت کانفرنس پاکستان میں اس کتاب کو انگریزی میں لکھی گئی سیرتِ طیبہ پر سب سے بہترین کتاب قرار دے کر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1990ء میں الازہر یونیورسٹی نے بھی اس کتاب کو سیرتِ النبی کی بہترین کتاب قرار دیا اور مصر کے صدر حسنی مبارک نے مارٹن لنگز کو صدارتی ایوارڈ پیش کیا۔ زیرِ نظر کتاب کے اب تک اُردو، عربی، لاطینی، فرنچ، ڈچ، ہسپانوی، ترکی اور دُنیا کی درجنوں دوسری زبانوں میں تراجم منظرِ عام پر آچکے ہیں۔
تعارف مترجم:
کاظم مہدی جعفری 1916 ء میں ہندوستان کے قصبہ بیطول میں پیدا ہوئے۔ 1936 ء کے لگ بھگ 17 سال کی عمر میں انجینئرنگ کا ڈپلومہ جھانسی کے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بمبئ یونیورسٹی سے حاصل کیا۔ بی بی سی آئی انڈیا سے ملازمت کا آغاز کیا، پھر 1947 ء میں پاکستان آکر پاکستان ریلوے لاہور میں تعینات ہو گئے۔ وہاں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا، خاص طور پر جب پہلی بار پاکستان میں ان کی سعی اور جانفشانی کی بدولت ایک ڈیزل انجن جوگمبٹ کے ٹرین کریش میں ناکارہ ہو گیا تھا، بحال کیا۔ ان کو پہلا اور آخری سلور میڈل بھی انسٹیٹیوٹ آف مکینیکل اور بوائلر بورڈ کی طرف سے عنایت ہوا۔ 1960ء میں وزارت صنعت و حرفت سے منسلک ہو گئے۔ ان کے دیگر مشاغل مصوری اور فنون لطیفہ سے وابستہ تھے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں داخلہ بھی لے رکھا تھا۔ محض شوق کی خاطر ریڈیو ٹیکنیشن کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔ ان کی ویڈیو گرافی کا شوق ریٹائرمنٹ کے بعد شروع ہوا۔ ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد 60 برس کی عمر میں وہ کینیڈا میں سکونت پذیر ہو گئے۔ وہاں جا کر انہوں نے تعلیم جاری رکھی، اولاً شوقیہ، بعدازاں وہا ں بھی چیف انجینئر ہو گئے۔ 1975ء میں ریٹائر ہوئے۔ بےکار بیٹھنے کی بجائے انہوں نے علم و ادب کی جانب نظر ڈالی جس پر ان کو اوائل عمری اور پیشہ کی نوعیت کی بنا پر آسودگی حاصل نہ تھی۔ یوں انہوں نے انگریزی سے اُردو میں ترجمے کا محنت طلب اور ذہنی کاوش کے کام کا بیڑہ اٹھایا۔ پہلا ترجمہ مارٹن لنگز کی شہرۂ آفاق کتاب "Muhammad: His Life Based on the Earliest Sources" ہی ان کی شہرت کا سبب بنا۔ چند غیرمطبوعہ تراجم زیرِتکمیل چھوڑ کر 2010ء میں ٹورانٹو (کینیڈا) میں داعی اجل کو لبیک کہا۔
Reviews
Hafiz Muhammad Bilal (Muzaffargarh)
EXCELLENT SEERAT UL NABI BOOK
Nargis Chohan (Islamabad)
ہمارے ساتھ فیس بک پر ایڈ بہت سے اہل علم حضرات Book Corner Showroom سے خریداری کی تعریف کرتے تھے تو ہم نے سوچا ہم بھی کتابیں منگواتے ہیں اس سےپہلے ایک آن لائن کتابیں خریدنے کا بہت تلخ تجربہ رہا وہ ہم سےاور ہم ان سے نالاں ہوئے مگر پھر بھی ہم نے ارڈر کر ہی دیا اور حیرت انگیز طور پر بہت شاندار تجربہ رہا۔۔۔اللہ کریم ان کے کاروبار میں برکت دے بہترین کتابیں زبردست پیکنگ جیسے کوئی نازک آبگینے ہوں شاندار سروس ہاں مگر ایک شکایت ہیے۔میرے گراہئں ہیں مگرہمیں بلبلے والے شاپر ساتھ پیکنگ میں نہیں بھیجا۔۔یوں ہماری پٹاخے بجانے کی حسرت حسرت رہ گئی مگر مجموعی طور پر ہمارا خریداری کا تجربہ بہت بہترین رہا ۔۔۔جزاک الل خیر
Arsal Baloch
السلام علیکم
مجھے میرا پارسل موصول ہو چکا ہے کتابوں کو دیکھتے ہی اک لہر سی دوڑ جاتی ہے پارسل ملتے ہی کھول کر ایک کتاب پڑھ ڈالی اور دوسری شروع ہے
اللہ پاک اور برکتیں دیں ایسے ہی کام جاری رکھیں
Irfan Hameed Mirza (Karachi)
آج موصول شدہ کتابیں جن کو دیکھ کر شدید گرمی کا احساس زائل ہو گیا۔ انتہائی سلیقے سے پارسل تیار کیا جاتا ہے کہ کتابوں کی قدر دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ مگر ایک زیادتی ہے کہ بک کارنر جہلم کی جانب سے کتابوں کی اشاعت اتنی جلدی جلدی ہو رہی ہے کہ ایک یا دو کتابوں کا آرڈر کر کے ہٹتے نہیں کہ دوسری کتاب کا اشتہار موجود ہوتا ہے جس کو دیکھ کر دل للچا جاتا ہے کے اس کو بھی منگوالو۔ اللہ بک کارنرجہلم کو دن دگنی رات چوگنی ترقی و کامیابی دےاور اس سے منسلک تمام لوگوں کی عمر میں برکت دے اور ہر پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین
Prince Ismail (Okara)
Masha Allah, aaj order receive ho gaya achi packing munasib rates aur sb sy barh k bar wakat delivery,
Mash Allah sy ye idara bht acha kam kr raha hai Allah pak mazeed taraki dyn, keep doing it