KHOOBSURAT ZEHAN خوبصورت ذہن
PKR: 700/- 490/-
Author: EDWARD DE BONO
Tag: EDWARD DE BONO
Pages: 296
ISBN: 978-969-662-268-0
Categories: CHARACTER BUILDING TRANSLATIONS BOOKS ON SALE
Publisher: BOOK CORNER
Khoobsurat Zehan
An authorised Urdu translation of
“How to Have A Beautiful Mind”
by Edward De Bono
Tans. by Laiba Khan
Jhelum: Book Corner. 2020
296p.
1. Mind Sciences - Self Help
ISBN: 978-969-662-268-0
ہم اپنے جسم کو مزید پُرکشش بنانے کے لیے لباس، کاسمیٹکس، غذا اور ورزش…
حتیٰ کہ سرجری پر بھی اپنی دولت کا اچھا خاصا حصہ صَرف کر دیتے ہیں۔ تاہم ایک
خوبصورت ذہن ایسی انمول دولت ہے جسے ہم بہت کم خاطر میں لاتے ہیں مگر یہ ہر خاص و عام
کی شخصیت میں چار چاند لگاتی ہے، جب کہ خوبصورت ذہن کو اپنے حصول کے لیے نہ تو کسی رقم
کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ جسمانی طور پر خوبصورت ترین
شخص بھی خوبصورت ذہن کے بغیر اپنی ساری دلکشی کھو دیتا ہے۔ آپ خواہ کتنی ہی
چونکا دینے والی شخصیت کے مالک ہوں، لیکن اگر آپ کا ذہن یکسانیت کا
شکار ہے تو اس بات کی امید نہیں کی جا سکتی کہ آپ کسی بھی
صورتِ حال میں دوسروں کو متاثر کر پائیں گے۔
خوبصورت ذہن کے حصول کے لیے اعلیٰ آئی کیو (IQ)، علم کے ذخیرے یا عظیم
شخصیت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی ضرورت تو صرف تخلیقی صلاحیت، تخیل اور ہمدردی ہے…
یہ تمام ایسی تکنیکیں ہیں جنھیں عام آدمی بھی سیکھ سکتا ہے۔ ایڈورڈ ڈِی بونو پوری دُنیا میں لوگوں
کے سوچنے کے انداز کو تبدیل کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ اس کتاب میں وہ آپ کو واضح اور
عملی زبان میں لوگوں کو آسان گفتگو سے متاثر کرنے کے طریقے سکھاتے ہیں۔
کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے؟
اگر ایسا ہے تو ڈِی بونو کے مشورے پر عمل کریں: جب تک آپ اسے آزمائیں گے نہیں
آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ آپ کی زندگی میں کتنا بڑا انقلاب لا سکتا ہے!!
کچھ مترجم کے بارے میں:
لائبہ خان شعبۂ تعلیم میں بحیثیت استاد اور ٹرینر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگریزی ادب کے علاوہ ایم ایڈ اور لسانیات میں ڈپلومہ کر رکھا ہے۔ وہ نہ صرف ملکی و غیر ملکی تحریروں کی پُرشوق قاری ہیں بلکہ خود بھی لکھنے کے فن سے شغف رکھتی ہیں۔ اگرچہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے پیش نظر وہ بہت کم لکھتی ہیں لیکن ان کی تحریریں مختلف سوشل میڈیا یا فورمز بشمول ’’ممتاز مفتی آن لائن فورم‘‘ اور معروف ماہنامہ ’’اُردو ڈائجسٹ‘‘ میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ وہ سیلف ہیلپ لٹریچر کی بہت بڑی مدّاح ہیں۔ ترجمہ نگاری میں انھوں نے ترجیحاً سہل اسلوب اختیار کیا ہے اور پوری کوشش کی ہے کہ اصل متن کا حسن قائم رہے تاکہ قاری اور مصنف دونوں کا حق ادا کیا جاسکے۔