Hazrat Sultan Baho - Buy Online | Book Corner

HAZRAT SULTAN BAHO حضرت سلطان باہو

HAZRAT SULTAN BAHO

PKR:   950/- 475/-

Author: PROF. HAMEEDULLAH SHAH HASHMI
Binding: hardback
Pages: 336
ISBN: 978-969-9396-75-5
Categories: ISLAM HISTORY BIOGRAPHY SUFISIM
Publisher: BOOK CORNER

سلطان العارفین، حضرت سلطان باہوؒ کا شمار برصغیر پاک و ہند کے بلند پایہ صوفیائے اور نام ور مفکرین میں ہوتا ہے۔ اس عظیم المرتبت صوفی شاعر کی ذات گرامی صدیوں سے سر چشمہ فیوض و برکات اور مرجع خلائق ہے۔ حضرت سلطان باہو کے افکار و تعلیمات سے فیض پانے والوں اور آپ کی شاعری سے حکمت و نصیحت کے موتی چننے والوں نے آپ کی تعلیمات سے اپنے قلب و ذہن کی منور کیا۔ آپ کا عارفانہ کلام ایک زمانے کو سکون و طمانیت کی نعمت سے سر فراز کرتا رہا۔ ’’سلطان باہو‘‘ کی شخصیت، شاعری اور صوفیانہ افکار و نظریات پر یہ کتاب ایک دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس میں کلی طور پر ماخذ و مرجع اور حوالہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے، اس حوالے سے یہ کتاب اس نوع کی دیگر کتب پر فوقیت رکھتی ہے۔ عموما اس نوع کی کتب میں ماخذ و مراجع اور حوالہ جات کا اہتمام نہیں ہوتا، جس کی بنیاد پر بعض بے سروپا اور غیر مستند باتیں صوفیائے کرام سے منسوب کر دی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ نقل در نقل جاری رہتا ہے ضڑورت اس امر کی ہے کہ ہر سطح پر حوالہ جات کا مکمل اہتمام کیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب در حقیقت حضرت سلطان باہو کی حیات و تعلیمات اور ان کے صوفیانہ اور عارفہ افکار پر مبنی ہے۔ بحیثیت صوفی بزرگ اور شاعر حضرت سلطان باہو کے افکار و تعلیمات تعمیر شخصیت کے آئینہ دار ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صوفیائے کرام نے اسلام کے پیغام امن و محبت اور دین مبین کی ترویج و اشاعت میں کلیدی اور تاریخ ساز ادا کیا۔ سلطان باہو بھی صوفیانہ افکار و نظریات حامل تھے۔ ان کی شاعری معاشرے کی اصلاح اور کردار سازی کا ایک ذریعہ ہے۔ زیر نظر کتاب بنیادی طور پر گیارہ ابواب پر مشتمل ہے، جن کی تربیت کچھ اس طرح ہے۔ باب (1) حضرت سلطان باہو کا خاندانی پس منظر، (2) حضرت سلطان باہو کی ولدیت، باب (3) تعارف تصوف، باب (4) تصوف باہو، باب (5)تصوف اور حضرت سلطان باہو، باب(6) حضرت سلطان باہوکی تصانیف، باب(7) حضرت سلطان باہوکی پنجابی شاعری، باب (8) مقامات ابیات باہو، (9) کلام باہو کا حقیقی مقام، (10) شاعری کا مفہوم، (11) فرمودار سلطان باہو۔ اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں کتابیات / ماخذ مرجع کی فہرست درج ہے۔گو حضرت سلطان باہوکی سیرت و شخصیت پر متعدد کتابیں شائع ہو چکی ہیں، تاہم پیش نظر کتاب علمی اور تحقیقی اسلوب میں تحریر کی گئی ہے۔ حضرت سلطان باہوکی سیرت و تعلیمات پر یہ ایک جامع کتاب ہے، جسے طباعتی حسن اور پورے اہتمام سے شائع کیا گیا ہے۔

RELATED BOOKS