Imran Khan (Tahreek-e-Insaaf Ka Daur-e-Hakoomat)

IMRAN KHAN (TAHREEK-E-INSAAF KA DAUR-E-HAKOOMAT) عمران خان (تحریکِ انصاف کا دورِ حکومت)

IMRAN KHAN (TAHREEK-E-INSAAF KA DAUR-E-HAKOOMAT)

PKR:   1,800/-

Author: FURQAN AHMED FAROOQI
Pages: 336
Year: 2024
Categories: BIOGRAPHY POLITICS
Publisher: GOSHA-E-KUTAB

عمران خان ایسے سیاست دان ہیں جن سے لوگ ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں یا ٹوٹ کر نفرت۔ یہ جذباتی تقسیم لکھنے والوں کے ہاں بھی اسی شدّت سے دکھائی دیتی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ عمران خان پر معتدل تحریریں نایاب ہیں۔ محبانِ عمران انھیں اوتار بتاتے ہیں اور حاسدین شیطان۔ ایسے میں فرقان احمد فاروقی کی کتاب کا مطالعہ آپ کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ یہ عمران خان کی حکومت و سیاست کا مقدور بھر بے کم و کاست جائزہ ہے۔ بیشتر تو حقائق ہیں اور جہاں رائے دی ہے دونوں فریقین کی یکساں خلوص سے دی ہے۔ بے شک فاروقی صاحب ’’عدلِ فاروقی‘‘ کی روایت کو زندہ رکھنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔
فاروقی صاحب کے زبان و اسلوب کا ذکر بھی ضروری ہے۔ تحریر کی یہ سادگی بڑے نصیب کی بات ہے۔ سیاسی مورخ اور تجزیہ نگار کی تحریر میں اکثر ثقافت، ثقالت اور جغادری پن در آ جاتا ہے۔ فاروقی صاحب کے زبان و اسلوب ایسی ہر آلائش سے پاک ہے، نہ کہیں بوجھل پن کا احساس نہ کوئی پیچاک، انتہائی ہموار تحریر، کسی میدانی علاقے میں بہتے ہوئے پُرسکون دریا کی طرح، بہتے پانی کی طرح سبک اور تازہ۔
یہ فاروقی صاحب کی پہلی کتاب ہے سو اس میں اوّل اوّل کی محبت کا نشہ بھی ہے، حیرت بھی اور معصومیت بھی۔ عمران خان سے محبت یا نفرت کرنے والوں کو یہ کتاب ضرور پڑھنا چاہیے۔ ان شاءاللّٰہ دونوں ’’فریقین‘‘ کو افاقہ ہو گا۔
(سید حماد غزنوی)

RELATED BOOKS