Seerat e Fatima Al Zahra (6th Edition) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

SEERAT E FATIMA AL ZAHRA (6TH EDITION) سیرت فاطمۃ الزھرا

Inside the book
SEERAT E FATIMA AL ZAHRA (6TH EDITION)

PKR:   900/- 540/-

Author: HAFIZ NASIR MAHMOOD
Pages: 251
ISBN: 978-969-662-141-6
Categories: ISLAM BIOGRAPHY AHLE BAIT BOOKS
Publisher: Book Corner

اسلامی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں عورت کی ہر حیثیت کو قابلِ احترام درجہ عطا کیا گیا ہے۔ عورت کی عظمتوں اور قربانیوں کی داستانیں صفحۂ قرطاس کی زینت بنیں بلکہ دِلوں میں ان کی محبّت و عقیدت کو راسخ کرتی ہیں۔ جگر گوشۂ رسول سیّدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کے بارے میں بے شمار کتابیں قلم زد کی گئیں۔ ان کی زندگی کے حالات، سیرت، رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بےپناہ محبّت، نیز سیّدنا علی پھر حسنین رضی اللہ عنہم اور زہد و تقویٰ اور علم وعمل کے حوالے سے ان کی ذاتِ مبارکہ اُجاگر ہوتی چلی گئی۔ بچپن سے لے کر پوری حیاتِ مبارکہ کا جائزہ لیا جائے تو رنج و آلام، حزن و ملال، مصائب میں انھوں نے جس عزم و استقلال سے وقت گزارا، یہ انہی کا خاصہ ہے، ہمت ہے۔ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ کے پاس نماز پڑھتے ہیں تو ان پر اونٹ کی اوجھڑی ڈال دی جاتی ہے۔ حالتِ سجدہ میں بوجھ کی وجہ سے سر اُٹھا نہیں پاتے۔ سیّدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کو اِطلاع ملتی ہے تو آکر اُن کو بوجھ سے آزاد کرا دیتی ہیں۔ شعبِ ابوطالب میں مصائب کا سامنا کرتی ہیں۔ اُنھوں نے اپنے اعزہ و اقارب اور عظیم والدین کے ساتھ ننھی سی عمر میں بھوک پیاس کی اذیت کے ساتھ تکالیف کا سامنا جس حوصلے کے ساتھ کیا، اسے پڑھ کر دل دہل جاتا ہے۔ اب ’’سیّدہ فاطمۃ الزہرا‘‘ کی سیرت کو جناب حافظ ناصر محمود نے ترتیب دے کر کتاب کی شکل دی ہے۔ ان کی یہ علمی کاوش قابلِ تعریف ہے۔ انھوں نے انتہائی سادہ اور سلیس زبان میں کتاب عام فہم انداز میں تحریر کی ہے۔ دقیق اور مشکل الفاظ قلم ادا کرتے ہوئے انھوں نے جس حسنِ ترتیب کے ساتھ سادگی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اس کتاب کو عوام و خاص کے سامنے خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ کتاب کے ناشرین بھی داد کے مستحق ہیں۔ حسن طباعت دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ بلاشبہ، اس کتاب کو ہر اسلامی گھر کی زینت ہونا چاہیے۔

صغیرہ بانو شیریں

RELATED BOOKS