KHUTBAT DR. ZAKIR NAIK خطبات ڈاکٹر ذاکر نائیک
KHUTBAT DR. ZAKIR NAIK خطبات ڈاکٹر ذاکر نائیک
PKR: 600/- 240/-
Author: DR. ZAKIR NAIK
Binding: hardback
Pages: 528
Categories: ISLAM COMPARATIVE RELIGION
Publisher: BOOK CORNER
اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ نیا نہیں بلکہ رسول اللہﷺ کے اعلان نبوت کے بعد ہی سے اِسلام اور اس کے قبول کرنے والوں کو نقصان پہنچانے کے لئے کفار کی کوششیں جاری ہیں۔ رسول اللہﷺ کے بعد کئی فتنوں نے سر اٹھایا اور اُمت کو گمراہ کرنے اور انہیں اپنے جھوٹے خدائوں کی پرستش پر مجبو رکرنے کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال کیا، لیکن ہر دَور میں اُمت کے خیر خواہوں نے آگے بڑھ کر ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے۔ عصر حاضر میں بھی اِسلام اور مسلمانوں کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اِسلام دُشمن قوتیں مسلمانوں کو ہر لحاظ سے پیچھے دھکیلنے اور انہیں کمزور کرنے کے لئے سر گرم ہیں۔ مغربی مشنریاں اور سیاسی قوتیں مسلمانوں کو معبود برحق کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹانے میں تو ناکام رہی ہیں لیکن وہ انہیں بے عملی کی جانب دھکیلنے کے لئے ہر طرح سے کوششیں کر رہی ہیں۔ مغرب افکار اور اقدار کا پرچار کرنے اور عالم اسلام کو اپنا تابع بنانے کے لئے مالی امداد اور تعاون کی پیشکش کرنے والی یہ قوتیں مسلم اُمہ کے درمیان نااتفاقیوں اور اختلافات سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ تاہم، عالمِ اسلام میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو ان سازشوں کا پوری یک سوئی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی مسلم دنیا کی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جو عالمی سطح پر اسلام کے خلاف سازشوں کا مقابلہ اور غلط فہمیوں کو دُور کرنے اور اسلامی تشخیص کو برقرار رکھنے کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پانچ پُراثر خطبات پر مشتمل ہے۔ جس کے مترجم سیّد ریحان شاہ ہیں۔ دُنیا کے سو سے زائید ممالک میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ٹیلی ویژن پر دیکھا اور سنا جاتا ہے۔ ان کے زیادہ تر لیکچرز انگریزی میں ہوتے ہیں اور ہمارے ملک کی اکثریت اس سے ناواقفیت کی بنیاد پر ان کے فکر انگیز خطبات کو سمجھنے سے محروم ہے۔ اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیّد ریحان شاہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پانچ تحریروں کا ترجمہ کیاہے۔ ان کی اس کوشش کو قارئین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کی تمام جلدیں نہایت کم عرصے میں فروخت ہو گئیں جس کے بعد اس مجموعے کو اب دوسری بار شائع کیا گیا ہے۔ بقول مترجم ’’میری پوری کوشش رہی ہے کہ کہیں بھی مجھ سے کوئی ایسا جملہ تحریر نہ ہو جو عام فہم نہ ہو۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سائنسی اصطلاحات کو انتہائی سادہ جملے میں بیان کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، اسی طرح مختلف مذاہب کے درمیان بحث میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ کہیں بھی کوئی ایسی بات بیان نہ کی جائے جو آسانی سے سمجھ میں نہ آ سکے۔‘‘ اس کتاب میں قرآن اور جدید سائنس، مذاہب عالم میں خدا کا تصور، اسلام میں عورتوں کے حقوق اور اسلام پر چالیس اعتراضات اور ان کے مدلل جوابات شامل ہیں۔ مترجم کی یہ کاوش یقینا ایک اہم دینی فریضے کی تکمیل ہے جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ سائنسی اصلاحات اور دلائل کا بھر پور ترجمہ آسان نہیں لیکن انہوں نے اپنی قابلیت سے اس مشکل کام کو سر انجام دیا ہے۔ یہ کتاب اُردو کے قارئین کے لئے معلومات کا خزانہ ثابت ہو گئی۔ (روزنامہ ایکسپریس،سنڈے میگزین، 24 فروری 2008ء)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
Tabarkat e Nabvi ki Tareekhi Dastavez (Shajra-tul-Nabvia)
Author: Yousuf Bin Abdul Hadi Muqadsi
PKR: 480/- 240/-
