Qurani Duain - Buy Online | Book Corner

QURANI DUAIN قرآنی دُعائیں

QURANI DUAIN

PKR:   120/-

Binding: paperback
Pages: 108
Categories: ISLAM SUPPLICATIONS
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

قرآن پاک میں آیا ہے ’’اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں، جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دُعا قبول کرتا ہوں‘‘۔ دِل سے جو دُعا مانگی جائے، اس کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ قرآنی دُعائوں کی فضیلت بہت ہے۔ یہ اللہ کا کلام ہے، اس میں توانائی کا خزانہ ہے۔ جب ہم اللہ کا نام لے کر اس کے حضور سربسجود ہو کر دل سے اُسے پکاریں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے علاوہ کوئی ذات نہیں۔ وہی رَبّ کریم اور کارساز ہے۔ وہی ہماری دُعائوں اور اِلتجائوں کو قبول کرنے والا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ہماری دُعا قبول کرنے والا نہیں۔سورۃ فاتحہ سے کتاب کی ابتداء ہوتی ہے۔ اس سورۃ مبارکہ سے دِلوں کے بوجھ ہلکے ہوتے ہیں اور حاجات روا ہوتی ہیں۔ جسمانی و روحانی امراض کیلئے یہ دُعا اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ پھر بھول چوک سے معافی کی التجا ہے۔ اس کے بعد دیگر دُعائیں نظر آتی ہیں۔ یہ ساری دُعائیں قرآن پاک کے حولے سے تحریر کی گئی ہیں۔ اس کتاب کو آپ مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے چھپوا کر تقسیم کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اِن دُعائوں کی فضیلت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ اِن دُعائوں سے ضرور مستفید ہوں۔

Reviews

M

M. Imran (Islamabad)


RELATED BOOKS