TAZKIA 2 تزکیہ 2
TAZKIA 2 تزکیہ 2
PKR: 1,500/- 1,050/-
Author: BABA IRFAN UL HAQ
Pages: 231
ISBN: 978-969-662-374-8
Categories: ISLAM CHARACTER BUILDING BOOKS ON SALE
Publisher: BOOK CORNER
بابا عرفان الحق ۱۴ اگست ۱۹۴۶ء کو نجیب آباد ضلع بجنور (یُو پی، بھارت) کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پاکستان بننے پر والدین کے ہمراہ جہلم چلے آئے اور یہیں سکونت اختیار کر لی۔ جہلم سے ہی تعلیم حاصل کی اور مسلم کمرشل بینک سے وابستہ ہو گئے، جسے ۱۹۹۲ء میں خیرباد کہہ دیا اور ذاتی کاروبار سے منسلک ہو گئے۔ ۱۹۹۴ء سے مخلوقِ خدا کا روحانی اور جسمانی علاج بذریعہ ذکرِالٰہی، دُعا اور غذا شروع کیا جو تا حال جاری ہے۔ ۱۹۹۶ء سے آپ کے مرکز پہ ہر جمعرات کو محفلِ ذکر و درس منعقد کی جاتی ہے۔ ان محافل میں اور ملک کے مقتدر اداروں کے پلیٹ فارم پر باباجی نے جو گفتگو فرمائی، اُس کا بڑا حصہ اب تک گیارہ کُتب کی صورت میں شائع ہو چکا ہے۔ آپ نے پاکستان ٹیلی ویژن پر ’’تزکیہ‘‘ کے نام سے سات سال تک مسلسل چلنے والے ایک دینی پروگرام میں مختلف موضوعات پر اظہارِخیال فرمایا۔ اس کے علاوہ اس نوعیت کے دیگر پروگرامز میں بھی شمولیت اختیار کرتے رہے۔ ان ہی پروگرامز میں سے منتخب کردہ گفتگو پر مبنی کتاب ’’تزکیہ2‘‘ اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔