MOJZAT E MUSTAFA S.A.W معجزات مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم
MOJZAT E MUSTAFA S.A.W معجزات مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم
رسول اللہ ﷺ کے معجزات پر کافی کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ بہت ساری سیرت کی کتابیں بھی کچھ نہ کچھ معجزات کی جھلک ضرور دکھاتی ہیں لیکن اس موضوع پر ایک خوبصورت اور پُرلطف کتاب کا دستیاب ہونا بہت ضروری تھا جو عشق مصطفیٰ ﷺ کو بھڑکا دے اور ایمان مسلم کو گرما کے رکھ دے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے ادارہ بک کارنر جہلم اور ان کے فاضل مصنف پروفیسر محمد اکرم مدنی کو اس نیک مقصد میںکامیاب کیا۔ اس کتاب کی اساس قرآن، حدیث اور بزرگانِ دین کی تشریحات ہیں۔ زیادہ حصہ صحاح ستہ، الخصائص الکبریٰ اور مستند سیرت کی کتب سے ماخوذ ہے۔ اس کتاب میں رسول کریم ﷺ کے معجزات چار حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں:
حصہ اوّل: مبادیات (تخلیق نورِ مصطفیٰ ﷺ سے لے کر ولادت طیبہ تک)
حصہ دوئم: ارہاصات (ولادت مبارکہ سے لے کر بعثت مبارکہ تک)
حصہ سوئم: معجزات (اعلانِ نبوت سے لے کر وصالِ نبویﷺ تک)
حصہ چہارم: باقیات (وصال نبویﷺ سے لے کر قیامت تک)
نام کتاب: معجزاتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم
مصنف: پروفیسر محمد اکرم مدنی