SEERAT E MUSTAFA BA ZUBAN E MUSTAFA سیرت مصطفی بزبانِ مصطفی ﷺ
SEERAT E MUSTAFA BA ZUBAN E MUSTAFA سیرت مصطفی بزبانِ مصطفی ﷺ
PKR: 780/- 390/-
Author: M ABDUL BASIT AL ASAR
Binding: hardback
Pages: 240
ISBN: 978-969-662-047-1
Categories: SEERAT UL NABI
Publisher: BOOK CORNER
حضور گرامی مرتبتﷺ کی ذاتِ مبارکہ بہترین اسوئہ حسنہ ہے۔ ایک کامل ذات، جو بنی نوعِ انسان کی راہنمائی کے لیے مکمل ضابطۂ اخلاق ہے۔ وہ اعمال و افعال جنہیں الاہیاتی منظوری، ابدیت، قبولیت اور جنت کی بشارت حاصل ہے وہ فطری اعتدال کا درجہ رکھتے ہیں۔ یادِالٰہی کا عملی نمونہ بلکہ اللہ کا سوچا، سمجھا، اقرارِعبدیت کا ثبوت اور انسانیت کی معراج، ایک سنت کا زندہ کرنے والا سوشہیدوں سے برتر، علم الیقین، عین الیقین اور حق الیقین کی منازل طے کرنے کا عملی طریقہ جو خود شناسی سے خداشناسی کی منازل کو آسان ترین بنانے کا نسخہ ہے۔ مؤلف نے احادیث مبارکہ سے رسولِ خداﷺ کی حیات مبارکہ کو درجہ بدرجہ بیان کیا ہے جو مسند ترین طریقہ کار ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک انتہائی اچھی کوشش ہے بلکہ توشۂ آخرت ہے۔ اب تک سیرتِ مبارکہ پہ بہت کچھ لکھا گیا، لکھا جا رہا ہے اور لکھا جاتا رہے گا لیکن احادیث مبارکہ سے سیرتِ مبارکہ کی تالیف سب سے مستند اور فطری محسوس ہوتی ہے۔ ہم بہ خوبی آگاہ ہیں کہ محدثین عظام نے احادیثِ مبارکہ کی تحقیق میں انتہائی احتیاط اور عرق ریزی سے کام لیا اور تحقیق کے اعلیٰ ترین معیار قائم کیے جو رائج الوقت تحقیقی طریقہ کار کے تمام تقاضے پورے کرتے ہیں۔ مؤلف کا ’’سیرتِ مصطفی بزبانِ مصطفیﷺ‘‘ بیان کرنا یقیناً قابلِ ستائش ہے۔
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
Seerat e Rasool ki Roshni May Difa e Pakistan
Author: Dr. Haroon Rasheed Tabassum
PKR: 2,500/- 1,000/-
Tabarkat e Nabvi ki Tareekhi Dastavez (Shajra-tul-Nabvia)
Author: Yousuf Bin Abdul Hadi Muqadsi
PKR: 480/- 240/-
