Ishq ki 100 Nazmein

ISHQ KI 100 NAZMEIN عشق کی سو نظمیں

ISHQ KI 100 NAZMEIN

PKR:   1,200/- 840/-

Author: PABLO NERUDA
Translator: ANWER SEN ROY
Binding: paperback
Pages: 232
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-644-2
Categories: POETRY WORLDWIDE CLASSICS TRANSLATIONS LATIN AMERICAN SPANISH LITERATURE
Publisher: BOOK CORNER

پابلو نیرودا (اصل نام: ریکارڈو ایلیئسر نیفتالی ریس باسوالتو) 1904ء میں چلی کے شہر پارال میں پیدا ہوئے اور 1973ء میں سانتیاگو میں وفات پائی۔ وہ بیسویں صدی کے سب سے بڑے لاطینی امریکی شاعر مانے جاتے ہیں۔ نیرودا نے کم عمری میں شاعری شروع کی اور 1924ء میں اپنی کتاب ’’محبت کی بیس نظمیں اور مایوسی کا ایک گیت‘‘ سے عالمی شہرت پائی۔ نیرودا نہ صرف شاعر بلکہ سفارت کار اور سیاست دان بھی تھے۔ وہ کمیونسٹ پارٹی کے رکن رہے اور مختلف ممالک میں سفارتی خدمات انجام دیں۔ 1948ء میں سیاسی وجوہات کی بنا پر انھیں جلاوطنی اختیار کرنی پڑی، مگر بعد میں وطن واپس آکر صدر سلواڈور ایلیندے کے قریبی ساتھی بنے۔ 1971ء میں انھیں ادب کا نوبیل انعام دیا گیا۔ پابلو نیرودا نے اپنی محبوبہ کو لکھا، ’’ان نظموں نے تخلیق کے دوران مجھے تکلیف اور درد دیا لیکن جو خوشی مجھے یہ نظمیں تمھیں پیش کرتے ہوئے ہو رہی ہے وہ سرسبز میدانوں کی سی وسیع اور بےکنار ہے۔ میں نے بصد عاجزی، یہ نظمیں لکڑی سے بنائی ہیں۔ ان میں وہی آواز ہے جو گیلی چھال میں ہوتی ہے، وہی مدھم بے رنگ گونج، اور میری خواہش ہے کہ یہی آواز تمھارے کانوں تک پہنچے۔‘‘ نیرودا نے یہ نظمیں جلا وطنی کے دوران لکھیں اور کتابی شکل میں تب شائع کرائیں جب وہ واپس چلی لوٹے۔ کہا جاتا ہے، نیرودا کی آمد پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا اور اس میں ان کی محبوب شریکِ حیات نے ان کی لکھی ہوئی سو نظمیں کتابی شکل میں پابلو نیرودا کو پیش کی۔ عشق میں نازکی کی اس رمز اور ادا کی داد تو عشق کا دل رکھنے والے ہی دے سکتے ہیں۔ یہ کتاب اور اس میں شامل نظمیں ہمارے سامنے اُس پابلو نیرودا کو لاتی ہیں جو عشق اور انقلاب کا اتصال ہے اور دونوں کے لازم و ملزوم ہونے کا شعری ہی نہیں منطقی جواز بھی مہیا کرتا ہے۔ میں نے نیرودا کو اُردو میں کرنا اس لیے شروع کیا کہ شاید یہ شعری ماڈل شاعری کے ان نئے لوگوں کے لیے نئے اسالیب تک رسائی کی تحریک بنے جو عشق اور انقلاب میں دل اور دماغ کی تقسیم کے باعث اپنی وجودی یکسوئی کو بھی بکھرتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

RELATED BOOKS