RAWAL RAJ راول راج
PKR: 1,500/- 1,125/-
Author: SAJJAD AZHAR
Pages: 304
ISBN: 978-969-662-501-8
Categories: HISTORY PAKISTANIAT ESSAYS
Publisher: Book Corner
شہروں کے پیچھے دریا ہوتے ہیں کیونکہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔راولپنڈی کے پیچھے بھی دریائے سواں ہے جس کے ساتھ انسان کا تعلّق لاکھوں سال پُرانا ہے مگر راولپنڈی کی معلوم تاریخ میں سب سے اہم اس کی تزویراتی حیثیت ہے ۔ تقریباً بارہ سو سال پہلے جیسلمیر کے حکمران بھاپا راول نے یہاں فوجی چوکی قائم کی تھی جو آج شاید دُنیا کی بڑی چھاؤنیوں میں سے ایک ہے لیکن اس گریژن سٹی کے ساتھ اورکتنی داستانیں جڑی ہوئی ہیں ،یہاں تاریخ کے کتنے موڑ آتے ہیں جنھیں پڑھتے ہوئے ہم جو پہلے ہی پنڈی وال ہیں اپنا دل یہیں کہیں چھوڑ آتے ہیں ۔
پرویز رشید
سابق وفاقی وزیر
عقیدوں کی طرح پاکستان میں تاریخ بھی مقدّس بنا دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہم تاریخ سے کچھ سیکھ نہیں سکے۔ پاکستان کے اندر اس حصار کو توڑنے کی کسی نے شعوری کوشش بھی نہیں کی۔ سجاداظہر نے ایک شہر کے پس منظر میں اس روایت کو توڑنے کی بھر پور کوشش کی ہے اور یہ بتایا ہے کہ تاریخ وہ نہیں جو نصابوں میں ہے بالخصوص راولپنڈی میں تقسیم کے فسادات جس کی جڑیں سجاد کے بقول 1926ء کے فسادات میں ہیں ۔انہی فسادات نے آگے چل کر پوری تاریخ بدل کے رکھ دی ۔سجاد اظہر کی یہ کتاب اس سلسلے میں اہم حوالہ ثابت ہو گی ۔
پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد
سٹاک ہوم یونیورسٹی، سویڈن
سجاد اظہر کا شمار اُن گنے چنے صحافیوں میں ہوتا ہے جنھوں نے مٹی کی محبّت میں وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے۔ ایک ایسے ماحول میں جب ہر صحافی صرف سیاست سیاست کھیل رہا ہے، سجاد اظہر نے نہ صرف تہذیب وثقافت کو ترجیح دی ہے بلکہ ایسے انداز سے لکھا ہے کہ قاری خو دبخود ان کی طرف متوجہ ہو گیا ہے۔ انھوں نے پوٹھوہار کی مٹتی ہوئی تہذیب کی بازیافت کرتے ہوئے عوام کو اس سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
ڈاکٹر ندیم عمر تارڑ
سی ای او سینٹر فار کلچر اینڈ ڈویلپمنٹ
سجاد اظہر صحافی بڑا ہے، محقق یا پھر شاعر، اس کا فیصلہ تو تاریخ کرے گی لیکن اگر وہ محقق اور شاعر نہ ہوتا توہم اتنی منفرد طرزِصحافت سے نابلد ہوتے۔ سجاد میری طرح گاؤں کا آدمی ہےجو بڑے خواب لیے شہر آیا۔ لوگ بڑے شہروں سے خوابوں کا خراج لیتے ہیں لیکن سجاد ایسا آدمی ہے جس نے بدلے میں خراج دیا ہے ۔ راولپنڈی، اسلام آباد کی تاریخ پر کھوج کرید کا جو سلسلہ اس نے شروع کیا ہے اس کا گرویدہ ایک جہان ہے ۔ اس نے جڑواں شہروں کو ایک نئی تہذیبی شناخت دی ہے ۔ قاری ان کی تحریروں کے مداح ہی نہیں ان کے طرز ِبیاں کے رومان میں گرفتار ہیں۔
محمد حمید شاہد
پوٹھوہار اور اس کے شہری مراکز راولپنڈی اسلام آباد کی تاریخ پرگزٹیئر اور چند ایک ادیبوں کی سوانح عمریوں میں شامل علمی، ادبی اور ثقافتی زاویوں پر تحریروں کے علاوہ اب تک کچھ میسّر نہ تھا لیکن معروف تحقیقاتی صحافی سجاد اظہر نے پہلی بار یہاں کی تاریخی اور ثقافتی حدود کو ایک حیرت انگیز وسعت سے روشناس کرا دیا ہے۔سواں کے کنارے جنم لینے والی دُنیا کی قدیم ترین تہذیب کو شروع سے آج تک ایسے بیان کرنا کہ قاری کے لیے ہر دم نئے جہان کھلتے جائیں، سجاد اظہر ہی کا خاصا ہے۔ قابلِ تحسین ہے ان کا یہ کام جو نئی مباحث تو کھولے گا ساتھ ہی پوٹھوہاری قومیتی و ثقافتی شعور کو ایک پُر اعتماد جہت بھی عطا کرے گا۔
ڈاکٹر روش ندیم