SAHABA KARAAM R.A. KE MUNTAKHAB SUNEHRI WAQIAT صحابہ کرام رض کے منتخب سنہرے واقعات
SAHABA KARAAM R.A. KE MUNTAKHAB SUNEHRI WAQIAT صحابہ کرام رض کے منتخب سنہرے واقعات
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی جماعت ان شخصیات پر مشتمل ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے براہ راست صحبت نبوی سے بہرہ ور فرمایا۔قرآن مجید ان کی تعریف میں رطب اللسان ہے۔ احادیث مبارکہ ان کے فضائل و کمالات کے تذکروں سے بھر پور ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بار بار تاکید فرماتے تھے کہ میرے صحابہ کو کچھ نہ کہنا۔ انہیں ہمیشہ اچھے انداز میں یاد کرنا۔ ان کے درجات اللہ کے ہاں اس قدر بلند ہیں کہ تم احد پہاڑ کے برابر سونا اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور میرا صحابی آدھ سیر، جو اللہ کی راہ میں خرچ کرے تو تمہارا پہاڑ برابر سونا، میرے صحابی کے معمولی صدقہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ صحابہ نے باہمی ربط و تنظیم اور ڈسپلین کا جو شاندار مظاہرہ اہل دنیا کے سامنے پیش کیا' اقوام عالم اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ عادل ہیں۔ یعنی جب ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث امت کے سامنے پیش کر دیتے تو اس میں شک کے اظہار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ صحابہ کرام کی تربیت ہی اس انداز سے کی گئی ہے کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کی ہمت کر ہی نہیں سکتی۔ اگر مسلمان کے دل سے صحابہ کی محبت نکال دی جائے تو اس کے ساتھ ہی اس کے دل سے حدیث اور سنت کی محبت بھی نکل جائے گی۔ جب سنت ہی چلی گئی تو زندگی بیکار ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے ان شاء اللہ آپ کے دل میں صحابہ کی محبت و عقیدت کے زم زمے بہنے لگیں گے۔