TAZKARA GHAUSIA | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

TAZKARA GHAUSIA تذکرہ غوثیہ

TAZKARA GHAUSIA

دوزخ کے متعلق "تذکرہ غوثیہ" کی ایک کہانی مجھے اپیل کرتی ہے۔ پہاڑ کی کھوہ میں ایک فقیر رہتا تھا جو دن رات عبادت میں مصروف رہتا تھا۔ اس کے ساتھ ایک بالکا بھی تھا۔ فقیر حقہ پینے کا شوقین تھا، اس لیے اس نے اپنے بالکے کو حکم دے رکھا تھا کہ ہر وقت آگ کا انتظام رکھے۔ ایک روز آدھی رات کے وقت فقیر نے بالکے کو حکم دیا کہ چلم بھر دے۔ بالکے نے دیکھا کہ بارش کی وجہ سے آگ بجھ چکی تھی۔ اتفاق سے ماچس بھی ختم ہو چکی تھی۔ بالکا گھبرا گیا کہ اب کیا کرے۔ اس نے فقیر سے کہا: عالی جاہ! آگ تو بجھ چکی ہے، ماچس ہے نہیں کہ سلگا لوں۔ فرمائیے اب کیا کروں؟ فقیر جلال میں بولا: ہم تو چلم پئیں گے، چاہے آگ جہنم سے لاؤ۔ بالکا چل پڑا. چلتے چلتے جہنم جا پہنچا۔ دیکھا کہ جہنم کے صدر دروازے پر ایک چوکیدار بیٹھا اونگھ رہا ہے۔ بالکے نے اسے جھنجھوڑا اور پوچھا: کیا یہ جہنم کا دروازہ ہے؟ چوکیدار بولا: ہاں، یہ جہنم کا دروازہ ہے۔ بالکے نے کہا: لیکن یہاں آگ تو دکھائی نہیں دیتی؟ چوکیدار نے کہا : ہر جہنمی اپنی آگ اپنے ساتھ لاتا ہے۔

(ممتاز مفتی کی کتاب "تلاش" سے اقتباس)

تذکرہ غوثیہ | حالات و ملفوظات سید غوث علی شاہ قلندر پانی پتی
مؤلف: گل حسن شاہ | ترتیب و تزئین: مولوی محمد اسماعیل میرٹھی
ضخامت 512 صفحات | بڑا سائز | آفسٹ وائٹ پیپر

RELATED BOOKS