Tere Naam Teri Pehchaan (151 Names of Allah) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

TERE NAAM TERI PEHCHAAN (151 NAMES OF ALLAH) تیرے نام تیری پہچان

Inside the book
TERE NAAM TERI PEHCHAAN (151 NAMES OF ALLAH)

PKR:   3,600/- 2,520/-

Author: SAJIDA NAHEED
Tag: BUSHRA TASNEEM
Pages: 736
ISBN: 978-969-662-551-3
Categories: ISLAM
Publisher: Book Corner

اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کے ذاتی و صفاتی نامہائے مبارک کا پَرتو اور سایہ اس کائنات اور اس کی اشرف ترین مخلوقات انسان پر ہمہ جہت اور ہر دم ہے۔ اسمائے حسنیٰ اس عظیم خالق اور ربّ کا تعارف ہیں، جن کے ذریعے انسان اللّٰہ رب العالمین کی رحمتوں، وسعتوں، بے کراں فضل، احسانات کا ادراک اور معرفت حاصل کر سکتا ہے۔ اسی لیے رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’من أحصاہا دخل الجنۃ‘ ’’اسمائے حسنیٰ کو اپنے دامن میں سمیٹنے والا جنت کا پروانہ حاصل کر لے گا۔‘‘ ہماری بہنوں ساجدہ ناہید اور بشریٰ تسنیم صاحبہ کو بھی اللّٰہ تعالیٰ نے اس سعادت کے لیے منتخب فرمایا، انہوں نے اُردو زبان میں اسمائے حسنیٰ پر کام کا بیڑا اٹھایا اور اس کام کو مکمل کر لیا۔ ان کے کام کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اسمائے حسنیٰ کے عملی پہلوئوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسمائے حسنیٰ کا عملی سبق کیا ہے؟ عملی زندگی میں ان اسمائے حسنیٰ میں کیا رہنمائی ہے؟ اس کو واضح کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس حوالے سے آیات اور مستند احادیث کے علاوہ اللّٰہ کے چنیدہ بندوں کے اقوال اور واقعات سے رہنمائی لی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انھوں نے اس حوالے سے منفرد کام کی داغ بیل ڈالی ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری بہنوں کی اس کا وش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے اور اپنے بندوں کے لیے اسے نفع رسانی کا ذریعہ بنائے۔ إنه سبحانه ولي ذٰلك والقادر علیه!

پروفیسر ڈاکٹر عبدالحی ابڑو
ڈائریکٹر ہائیر انسٹیٹیوٹ آف فتویٰ سٹڈیز
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد

RELATED BOOKS