TITLI KE PAR تتلی کے پر




TITLI KE PAR تتلی کے پر
PKR: 1,500/- 1,050/-
Author: NAZIA GHOUS
Binding: hardback
Pages: 176
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-634-3
Categories: POETRY
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 06 October 2025
نازیہ غوث کا شعری مجموعہ ’’تتلی کے پر‘‘ دیکھا تو بہت طمانیت ہوئی کہ نوواردانِ ملکِ ادب میں ہماری شاعرات بہت اچھی بڑھت کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ پہلے مجموعے میں اچھی غزلیں اور مختلف اسلوب میں لکھی گئی نظمیں بشرطِ ریاض ایک بہت امیدافزا مستقبل کی ضمانت دیتی ہیں۔ اُردو ادب کی دُنیائے شعر میں ’’تتلی کے پر‘‘ کو توجہ سے پڑھا جائے گا اور ایک نئی آواز کو سراہا جائے گا، مجھے اس کا یقین ہے۔
(افتخار عارف)
نازیہ غوث اُردو شاعری کی نئی نسل کی اُن آوازوں میں شامل ہیں جو روایت سے وابستہ بھی ہیں اور اس کے حصار کو توڑنے کی جستجو میں بھی ہیں۔ نازیہ کی شاعری میں عورت کی داخلی کائنات، جذباتی صداقت، سماجی شعور اور ایک نوع کی خودکلامی کا ایسا اظہار ملتا ہے جو قاری پر ایک خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے اور اسے چونکاتا بھی ہے۔ ان کا مجموعہ ’’تتلی کے پر‘‘ موجودہ اُردو شاعری میں نسائی احساسات اور عصری آگہی کا حسین امتزاج ہے۔ نازیہ کی شاعری کی ایک نمایاں خصوصیت اظہارِ ذات کی وہ جراَت ہے جو اعترافِ محبت، ہجر و وصال کی قلبی واردات، احتساب، خفیف و لطیف طنز اور ہلکی پھلکی مزاحمت کو بیک وقت شاعری میں ڈھالتی ہے۔ یہ خود احتسابی اور خود آگاہی کی ارفع سطح ہے، جو قاری کو نرمی سے جھنجھوڑتی ہے۔ وہ اپنے جذبات، محبت، گلے شکوے، ندامت اور تنہائی کو چھپاتی نہیں بلکہ انھیں لفظوں کی تہذیب عطا کرتی ہے۔ یہ خود اعترافی اچھی شاعری کی خوبی ہے۔
(نصیر احمد ناصر)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS

Baqiat o Nadirat Faiz Ahmed Faiz (Limited Edition)
Author: Dr. Syed Taqi Abedi
PKR: 25,000/- 17,500/-

