EDWARD DE BONO (3 BOOKS SET) ایڈورڈ ڈی بونو کی تین شاہکار کتابیں
PKR: 2,000/- 1,400/-
Author: EDWARD DE BONO
Translator: SHAHZAD NAYYAR
Categories: CHARACTER BUILDING BOOKS PACKAGES / BUNDLE OFFERS TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
ایڈ ورڈ ڈِی بونو دورِ حاضر کے چوٹی کے مصنّفین میں سے ایک ہیں۔ وہ ذہن کو سوچنے کی تربیت دینے میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت اور اپنے فن میں مہارت کسی تحسین و تعریف کی محتاج نہیں۔ دُنیا بھر میں انہیں لیکچرز کے لیے بلایا جاتا ہے۔ ذہنِ انسانی کی مفکرانہ اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ڈاکٹر ڈی بونو نے عملی اور سادہ طریقے دریافت کیے ہیں۔ ان کی کتابیں دُنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں (Best Sellers) میں شامل ہیں۔ بونو کو سب سے زیادہ مقبولیت ان کی کتاب "Six Thinking Hats" (سوچ کے نرالے ڈھنگ) سے ملی۔ دوسری کتاب "The Six Value Medals" (پُراثر لوگوں کی چھ عادات) میں ان چھ تمغوں کو آسان پیرائے میں سمجھایا ہے کہ کامیاب اور پُراثر لوگ کیسے چیزوں کو ان کی حقیقی قدر و قیمت کے مطابق اہمیت دیتے ہیں۔ تیسری کتاب "How to have a Beautiful Mind" (خوبصورت ذہن) میں بونو کہتے ہیں کہ ’’آپ کی گفتگو میں آپ کے ذہن کی خوبصورتی ظاہر ہونی چاہیے۔ جس طرح لوگ آپ کی جسمانی خوبصورتی کو دیکھ سکتے ہیں، اسی طرح وہ آپ کی ذہنی خوبصورتی کو بھی آپ کی گفتگو کی صورت سن سکتے ہیں۔ یہ کتاب آپ کی یہی تربیت کرے گی۔‘‘
ڈی بونو کا خیال ہے کہ سوچنے کا عمل ایک مہارت کے طور پر سیکھا اور سکھایا جا سکتا ہے۔ وہ اس خیال کے بھی حامی ہیں کہ ’’سوچ کے ڈھنگ‘‘ بطورِمضمون سکولوں میں پڑھایا جائے۔ سوچنے کی سرگرمی کو منظم و منضبط کر کے سائنسی خطوط پر استوار کرنے میں ڈاکٹر ڈی بونو کا کام اساسی نوعیت کا ہے۔ انہیں اس اہم کام کی وجہ سے دُنیابھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈی بونو نومبر 2003ء میں دو روزہ دورے پر پاکستان بھی آ چکے ہیں۔
⭐️ دُنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں فروخت ہونے والی ورلڈ بیسٹ سیلر کتابیں
1- سوچ کے نرالے ڈھنگ | Six Thinking Hats
مترجم: شہزاد نیر | نظر ثانی: قاسم علی شاہ
قیمت 700 روپے
2- پُراثر لوگوں کی چھ عادات | The Six Value Medals
مترجم :محمد حامد رانا | نظرثانی: شہزاد نیر
قیمت: 600 روپے
3- خوبصورت ذہن | How to have a Beautiful Mind
مترجم: لائبہ خان | نظرثانی: شاہد حمید
قیمت 700 روپے
Reviews
Muhammad Asad Swati (Abbottabad)