Riyasat

RIYASAT ریاست

Inside the book
RIYASAT

PKR:   1,800/- 1,260/-

Author: AFLATOON
Translator: DR. ZAKIR HUSSAIN
Tag: AFLATOON
Pages: 495
ISBN: 978-969-662-451-6
Categories: PHILOSOPHY POLITICS WORLDWIDE CLASSICS TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER

افلاطون دُنیا کا وہ عظیم فلسفی ہے جس کا نام تقریباً ڈھائی ہزار سال گزر جانے کے باوجود بھی دُنیا کے ہر خطے میں جانا پہچانا جاتا ہے۔ اس نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف ’’ریاست‘‘ میں ایک فلسفی حکمران کا نظریہ پیش کیا ہے۔ وہ انصاف اور علم کو سب سےبڑی خوبی اور صفت مانتا ہے اور موت کے بعد کی زندگی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ اس کتاب میں ہمارے لیے ایک ایسی مثالی ریاست کا نقشہ پیش کیا گیا ہے جہاں انصاف اور علم کی حکمرانی ہے۔ دُنیا کی کوئی زبان ایسی نہیں جس میں ’’ریاست‘‘ کا ترجمہ نہ ہوا ہو اور اس پر فلسفیوں اور دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار نہ کیا ہو۔ برٹرینڈ رسل نے لکھا تھا کہ اتنی صدیاں بیت گئیں لیکن انسانی فکر و دانش پر افلاطون اور ارسطو کے خیالات و افکار اتنے گہرے ہیں کہ انھیں انسانی فکر کی مرکزیت حاصل ہو چکی ہے۔ افلاطون اور ’’ریاست‘‘ ہر دور میں موضوعِ بحث رہے ہیں۔ اُردو میں اغلباً اس کا پہلا ترجمہ ڈاکٹرذاکر حسین خاں نے کیا تھا جو بعد میں بھارت کے صدر بھی رہے۔ ’’ریاست‘‘ دس ابواب یا حصوں پر مشتمل ہے جن کو کتابوں (Books) كا نام ديا گيا هے۔ افلاطون کے پورے فلسفے اور بالخصوص ’’ریاست‘‘ میں افلاطون ہر ایسا سوال اٹھاتا ہے جس کا کسی نہ کسی صورت میں انسان کو اپنی زندگی میں سامنا کرنا پڑتاہے ۔ وہ حیات بعد الممات کے مسئلے کو بھی اپنی آخری کتاب میں پیش کرتا ہے۔ افلاطون کے ساتھ اختلاف ممکن ہے اور اختلاف کیا بھی گیا ہے مگر افلاطون کا کمال یہ ہے کہ وہ جو سوال اٹھاتا ہے اس کا واضح ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔ وہ ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہم کس طرح صحیح معنوں میں فکری انداز میں اپنے آپ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ’’ریاست‘‘ کے حوالے سے وہ انصاف کی روح کو تمام انسانوں میں زندہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ علم اور نیکی کی تلقین کرتا ہے اور ایک ایسی ریاست کا نقشہ پیش کرتا ہے جو عملی طور پر تو کبھی قائم نہیں ہوئی لیکن جس کے خصائص اور عناصر کو اگر انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا لیا جائے تو انسانی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔ ’’ریاست‘‘ کا مطالعہ ایک بہت بڑے تجربے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس نے بنی نوعِ انسان کے افکار پر گہرے اثرات مرتّب کیے ہیں اور یہ بھی وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ’’ریاست‘‘ کو ہمیشہ پڑھا جاتا رہے گا اور اس سے دُنیا ہمیشہ فیض اٹھاتی رہے گی۔

ستار طاہر
’’دُنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘ سے ماخوذ

RELATED BOOKS