Ghaza Say Elaj ka Encyclopedia - Buy Online | Book Corner

GHAZA SAY ELAJ KA ENCYCLOPEDIA غذا سے علاج کا انسائیکلوپیڈیا

GHAZA SAY ELAJ KA ENCYCLOPEDIA

PKR:   600/- 240/-

Author: EHTISHAM UL HAQ QURESHI
Binding: hardback
Pages: 512
ISBN: 978-969-662-104-1
Categories: HEALTH & FITNESS MEDICAL
Publisher: BOOK CORNER

وہ لوگ اور ادارے پاکستانی قوم کے لیے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں جو شعور صحت بلند کر رہے ہیں یا لوگوں کو علاج معالجے کی زیادہ سے زیادہ مفت، کم قیمت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انتہائی خوبصورت اور معیاری کتابیں شائع کرنے والے ’’بک کارنرشوروم‘‘ کی تازہ پیشکش بھی ایسی ہی کوشش ہے۔ ’’غذا سے علاج کا انسائیکلوپیڈیا‘‘ ایک بھرپور رہنما کتاب ہے۔ اس میں غذا کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں، غذا کی تعریف، غذا اور دوا کا فرق، طب یونانی میں غذا کی تقسیم، غذا سے علاج، چند بنیادی اصول، معدہ اور جگر کی عموماً مضر غذائیں، پھلوں کو نہار منہ کھانے کی ممانعت، مریضوں کے لیے غذائی قوانین اس کتاب کے چند اہم ترین ابتدائی ابواب ہیں۔ اس کے علاوہ تمام حیوانی اعضا، پھلوں، سبزیوں سمیت دیگر غذائی اجناس میں سے ہر ایک کا الگ الگ نہایت تفصیل سے ذکر کیا ہے کہ ان کے کیا فوائد ہیں اور کیا نقصانات۔ علاوہ ازیں مختلف امراض میں اس کا طریقہ استعمال بھی نہایت سہل انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب بہت خاصے کی چیز ہے، ہر گھر اور ہر فرد کے پاس ہونی چاہیں۔
(عبید اللہ عابد)

RELATED BOOKS