Phalon aur Sabziyon Say Elaj - Buy Online | Book Corner

PHALON AUR SABZIYON SAY ELAJ پھلوں اور سبزیوں سے علاج

PHALON AUR SABZIYON SAY ELAJ

PKR:   400/- 200/-

Author: MIRZA SAFDAR BAIG
Binding: hardback
Pages: 152
Categories: HEALTH & FITNESS MEDICAL GARDENING & LANDSCAPING
Publisher: BOOK CORNER

پھل اور سبزیوں کے موضوع پر بہت ساری کتابیں مارکیٹ میں موجود ہیں۔ حال ہی میں پھلوں اور سبزیوں سے علاج کتاب نظر سے گزری۔ یہ تیسرا اضافہ شدہ ایڈیشن ہے۔ قدرت کا عطا کردہ تحفہ بنی نوع انسان کے لئے پھل اور سبزیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز ایسی نہیں بنائی جس میں فوائد نہ ہوں۔ پھل ہماری صحت کے لئے ناگزیر ہیں۔ ان کے کھانے سے جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ اس طرح سبزیوں میں بھی بے شمار فوائد پنہاں ہیں جن کو بطور غذا کھا کر دوا کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے کہ روزانہ ایک سیب کھائیے اور ڈاکٹر کو دُور بھگائیے!! حقیقت یہی ہے کہ مختلف بیماریوں میں آپ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کر کے صحت حاصل کر سکتے ہیں۔ مرزا صفدر بیگ نے اس موضوع پر تحقیق کر کے عوام الناس کے فائدے کے لئے کتاب کو تشکیل دیا۔ اس کی مقبولیت کا ثبوت اس کا تیسر ایڈیشن ہے۔ انسانی صحت کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے، پھل اور سبزیاں صحت کے لئے نہ صرف ضروری ہیں بلکہ ان سے علاج معالجہ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ بعض پھلوں میں شکر اور نشاستہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اناج کے بعد سب سے بہتر غذا سبزیوں پر مشتمل ہے۔ سبزیاں دماغ کی قوت کو بڑھاتی ہیں۔ زود ہضم ہوتی ہیں۔ اسی لئے قدیم اطباء کے تجربات کی روشنی میں انسانی جسم میں پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج پھلوں سے ہوسکتا ہے۔ کیلے میں فولاد کا جز ہونے کی وجہ سے خون کی کمی کو دُور کر دیتا ہے۔ شیریں آم مقوی اعضا ریشہ ہے۔ معدہ، گردہ، مثانہ کو تقویت دیتا ہے۔ خون صاف کرتا ہے۔ دودھ کے ساتھ آم کھانے سے صحت میں نمایاں فرق محسوس ہوتا ہے۔ امرود مفرح قلب ہے۔ معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ آئیوڈین کی کمی میں کھجور استعمال کرنی چاہیے۔ بلند فشار خون میں آلو بخارا بہت کام آتا ہے۔ اسی طرح دوسرے پھل اور سبزیاں انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔کتاب کی ابتدا قدرتی علاج سے کی گئی ہے۔ پھل بطور غذا، دَوا اور اُن کے اجزاء، پھلوں کے خواص اور فوائد تحریر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح سبزیوں کے فوائد اور خواص علیحدہ باب میں رقم کئے گئے ہیں۔ حیاتین والی غذائوں کا ذکر ہے، حیاتین کی کمی سے ہونے والے امراض کیلوریز اور مختلف غذائوں میں ان کی مقدار لکھی ہے۔ غذا کی اہمیت، جو غذا ذیابیطس میں استعمال نہیں کر سکتے۔ وہ غذا جو کم مقدار میں لے سکتے ہیں۔ حسب ضرورت لینے والی غذا۔ نبی کریم۱ کی پسندیدہ غذائیں، ان کے اقوال، کلونجی کے طبی خواص وغیرہ شامل ہیں۔کتاب کو انتہائی سادہ زبان میں تحریر کیا گیا ہے۔ انسانی صحت کا دارو مدار صحیح غذا پر ہے۔ اگر ہم اپنی غذا میں پھل اور سبزیاں شامل کریں گے تو یہ صحت کو برقرار رکھیں گی۔ کتاب مجلد ہے۔ مرزا صفدر بیگ کی یہ کتاب بک کارنر نے اہتمام سے شائع کی ہے، مفید اور کار آمد کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔ (صغیرہ بانو شیریں، ماہنامہ اُردو ڈائجسٹ، نومبر 2009ء)

RELATED BOOKS