KULYAT NOON MEEM RASHID کلیات ن م راشد



KULYAT NOON MEEM RASHID کلیات ن م راشد
PKR: 1,500/-
اس کلیات میں ن۔ م۔ راشد کی چار کتب "ماورا"، "ایران میں اجنبی"، "لا=انسان"اور "گماں کا ممکن" شامل ہیں۔ اس کی علاوہ کلیات کے آخر میں ان کی وہ دس نظمیں بھی شامل کی گئی ہیں جو کہ "نیا دور" کے "راشد نمبر" اور ڈاکٹر جمیل جالبی کی مرتبہ کتاب "ن م راشد- ایک تنقیدی جائزہ" سے ماخوذ ہیں۔
یہ کلیات ایک عظیم شعری سرمایہ بھی ہے اور تشنگانِ ادب کے لیے "ریفرنس بک" بھی۔ ن م راشد کی شاعری عام پسند شاعری نہیں ہو سکتی۔ محض اس لیے نہیں کہ اس میں روایتی اسالیبِ بیان سے انحراف کیا گیا ہے بلکہ اس لیے بھی کہ اس میں معنوی اعتبار سے بھی ایک ایسا انحراف پایا جاتا ہے جسے قبول کرنا آسان نہیں۔ راشد نرم اور ملائم جذبات کا شاعر نہیں، سخت اور کھردرے جذبات کا شاعر ہے۔ اور ظاہر ہے کہ سخت اور کھردرے جذبات میں شاعری کے نور و نغمہ کو سمو دینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ جذباتی الجھنوں کو سمجھنے کی کرید، اُن کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش، اُن کو بے نقاب دیکھنے کی خواہش ن م راشدؔ کی تخلیقی کاوش کا حصہ ہے۔
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS


