Omer Khayam - Buy Online | Book Corner

OMER KHAYAM عمر خیام

OMER KHAYAM

PKR:   1,500/- 750/-

Author: SYED SULEMAN NADVI
Binding: hardback
Pages: 459
ISBN: 978-969-9396-25-0
Categories: SCIENCE BIOGRAPHY PHILOSOPHY
Publisher: BOOK CORNER

حکیم عمرخیام نیشاپوری کو زمانہ آج شاعر کی حیثیت سے جانتا ہے لیکن ان کے اپنے دَور میں اور بعد میں کئی صدیوں تک انہیں ایک نابغہ روزگار عالم کی حیثیت سے زیادہ شہرت حاصل تھی۔ شبلی نعمانی اپنی کتاب ’’شعرالعجم‘‘ میں لکھتے ہیں کہ عمر خیام فلسفہ میں بوعلی سینا کا ہم سر اور مذہبی علوم اور فن و ادب اور تاریخ میں امام فن تھا۔ جبکہ جی سارٹن نے اپنی سائنس کی تاریخ کی کتاب میں عمر خیام کو از منہ وسطیٰ کے عظیم ترین ریاضی دانوں میں شمار کیا ہے۔ عمرخیام کی بین الاقوامی شہرت کا زیادہ دارومدار انگریز شاعر ایڈورڈ فٹزجیرالڈ کے اس ترجمے پر ہے جو اس نے ’’رباعیات عمرخیام‘‘ کے نام سے کیا، جو 1859 میں شائع ہوا۔ زیرنظر کتاب ’’عمرخیام‘‘ کے مصنف سیّد سلیمان ندوی برصغیر کے معروف عالم دین، مصنف اور سکالر تھے جنہوں نے علامہ شبلی نعمانی کی وفات کے بعد ’’سیرۃ النبی‘‘ کی تکمیل بھی کی۔ بنیادی طور پر انہوں نے عمرخیام پر ایک مقالہ رقم کیا تھا، جس میں بعد ازاں کچھ دوسرے مضامین شامل کر کے اسے کتابی صورت دی گئی۔ یہ کتاب عمرخیام کی شاعری، فلسفہ، نظریات اور زندگی کے لحاظ سے مباحث کا احاطہ کرتی ہے۔ کتاب کے آغاز میں مطالعہ خیام کے مختلف مآخذ کے معیار و صحت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پھر خیام کی زندگی کے چند واقعات اور سنین میں اختلاف کا ذکر ہے۔ ایک الگ باب میں معاصرین خیام کے لحاظ سے مختلف واقعات اور سنین کی صحت کو جانچا گیا ہے۔ خیام کی زندگی اور شخصیت کے حوالے سے تفصیلی مباحث کتاب میں شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب میں مصنف کی رائے کے مطابق خیام کی شخصیت کو اس کی رباعیات کے بجائے اس کے فلسفے سے روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں فاضل مصنف کے مطابق خیام کی ایک بالکل نئی تصویر ابھر کر سامنے آتی ہے۔ خیام کو عہد حاضر میں جس قسم کی پذیرائی مل رہی ہے اس تناظر میں اس کتاب کے نئے ایڈیشن کی اشاعت بہت اہمیت کی حامل ہے اور یقینا مطالعہ خیام کے خواہش مند افراد کے لیے یہ کتاب بہت مفید ثابت ہو گی۔ آرٹ پیپر پر خیام کی رنگین تصاویر سے مزین اس کتاب کی طباعت بہت معیاری ہے۔ کتاب کے آخر میں مفصل انڈکس بھی دیا گیا ہے جس سے اس کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے۔ (حسان خالد)

RELATED BOOKS