Alchemist (illustrated Edition)

ALCHEMIST (ILLUSTRATED EDITION) الکیمسٹ (مصور ایڈیشن)

ALCHEMIST (ILLUSTRATED EDITION)

PKR:   700/- 490/-

Author: PAULO COELHO
Tag: ZAREEN QAMAR
Pages: 224
ISBN: 978-969-662-290-1
Categories: CHARACTER BUILDING WORLD FICTION IN URDU NOVEL TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

مصنف:
پاؤلو کوئیلو 24 اگست 1947ء کو برازیل کے دوسرے بڑے شہر رِیو ڈِی جینیرو میں پیدا ہوئے۔ والدین کے ایما پر پاؤلو کی ابتدائی تعلیم مذہبی سکول میں ہوئی۔ وہ انتہائی متجسس اور بے چین طبیعت کا مالک نوجوان تھا ۔ اسی وجہ سے وہ ہر وقت سوالات پوچھتا رہتا تھا۔ اس کے سادہ دل مذہبی والدین نے پاؤلو کی اس روش کو کسی نفسیاتی عارضے پر محمول کیا اور بیس سال کی عمر تک معالجین سے اس کا علاج کرواتے رہے۔ بچپن سے ہی پاؤلو کا ایک خواب تھا، مصنف بننے کا خواب! تاہم علاج کے بعد انھوں نے اپنا خواب چھوڑ کر قانون کی تعلیم کو اپنا لیا مگر ایک سال بعد اسے بھی خیر باد کہہ دیا اور لااُبالی بن کر جنوبی امریکا، شمالی افریقہ، میکسیکو اور یورپ کے سفر پر نکل گئے۔ برازیل واپس آئے تو نغمہ نگار کے طور پر کام کا آغاز کیا اور پاپ گلوکاروں کے لیے کئی کامیاب نغمے لکھے۔ اپنی شادی کے بعد وہ یورپ منتقل ہوگئے جہاں 1986ء میں انھیں اپنی زندگی کا سب سے اہم اور کایا پلٹ تجربہ ہوا۔ وہ سپین کی مذہبی زیارت ’’شاہراہ سان تیاگو ڈِی کمپوسٹیلا‘‘ پر 500 میل سے زائد پیدل چلے جس دوران انھیں اپنی ذات کے عرفان اور روحانی وجدان کا احساس ہوا۔ اسے بعد میں پاؤلو نے اپنی کتاب ’’The Pilgrimage‘‘ میں بھی بیان کیا ہے۔ پاؤلو کہتے ہیں: ’’میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ میرے اندر کی آواز مجھے ’’The Alchemist‘‘ لکھنے کے لیے اُکساتی تھی۔‘‘ اور پھر 1988ء میں ان کا ماسٹر پیس ’’The Alchemist‘‘ شائع ہوا جس نے پاؤلو کوئیلو کو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا لکھاری بنا دیا۔ اب تک پوری دُنیا میں اس کتاب کی ساڑھے چھ کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اور 80 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہے۔ ’’الکیمسٹ‘‘ کے علاوہ بھی پاؤلو نے کئی ناول لکھے جو زندگی کے مختلف موضوعات کے بارے میں ہیں۔ ناقدین ان کا شاعرانہ مگر حقیقت پسندانہ و فلسفیانہ اندازِ بیان اور تمثیلی زبان کو ’’جس میں وہ ہمارے دماغ سے نہیں، بلکہ ہمارے دل سے بات کرتے ہیں‘‘ بطورخاص بہت زیادہ سراہتے ہیں۔ ان کی قصہ گوئی قاری کو مسحور کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ اپنی ادبی خدمات پر پاؤلو کوئیلو نے مختلف ممالک سے کئی بڑے اعزازات بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

مترجم:
زرین قمر ایک شاعرہ، ادیبہ اور مترجم ہیں۔ وہ کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پاکستان کے کئی رسائل و جرائد میں لکھا۔ 1976ء میں انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز مکمل کرنے کے بعد اُردو کے بڑے جریدے میں نائب ایڈیٹر کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔ ایک روزنامہ اخبار میں بچوں کے صفحے کی انچارج رہیں۔ مختلف اخبارات کے لیے تحقیقاتی رپورٹس اور مضامین لکھنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈائجسٹ مصنف کے طور پر بھی کام کیا۔ حال ہی میں ایک نیم سرکاری سکول کے وائس پرنسپل کے طور پر 18سال تک اپنی خدمات فراہم کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئی ہیں۔

تاثرات:
یہ برازیلی جادوگر (پائولو کوئیلو) کتاب لکھتا ہے اور پھر وہ کتاب بک اسٹورز سے غائب ہو جاتی ہے۔
( نیویارک ٹائمز - امریکی اخبار )

الکیمسٹ ایک خوبصورت کتاب ہے سحر، خوابوںاور خزانوں سے متعلق،
جنہیں ہم تلاش کہیں اور کر رہے ہوتے ہیں مگر یہ موجود ہمارے پاس ہی ہوتے ہیں۔
( میڈونا ۔ امریکی گلوکارہ )

’’الکیمسٹ ‘‘ تمام سفر ناموں سے زیادہ جادوئی اور یادگار قصہ
جسے میں ہر اس شخص کے لیے تجویز کروں گا جو اپنی منزل پر پہنچنے اور زندگی کے خوابوں کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔
( اینتھونی رابنز ۔ امریکی مصنف )

میری نظر میں پائولو کوئیلو کی کتاب ’’الکیمسٹ ‘‘ سے زیادہ سہل اور پُر اثر کتاب نہیں آئی جو قاری کو وقت سے آگے لے جاتی ہو۔
ایک ایسی خوب صورت کہانی جس میں نوجوان اپنی آپ بیتی بیان کرتا ہے جس میں قاری کے لیے ایک خاص پیغام چھپا ہے۔
( جوزف گرزون - ’جوشوا‘ کے مصنف )

ہر عمر کے قاری کے لیے مخصوص حکمت و دانائی سے بھرا ایک ایسا بدیسی قصہ جس میں پریوں کی داستانوں جیسا
دلکش مزاح، ڈرامائی اتار چڑھائو اور نفسیاتی شدت موجود ہے۔
( پبلشر ویکلی ۔ امریکی ہفت روزہ )

ایک چھوٹی مگر جادوئی کتاب۔
(سان فرانسسکو کرونیکل ۔ امریکی اخبار)

’’الکیمسٹ‘‘ ایک شاندار کامیابی ہے۔
(ڈرسپائیگل ۔ جرمن ہفت روزہ)

دل کو چھو لینے والا متاثر کن قصہ۔
(انڈیانا پولیز سٹار ۔ امریکی اخبار)

پوری قوت سے دوسروں کو چونکاتا ہے۔
(ڈیٹرائٹ فری پریس ۔ امریکی اخبار)

کوئیلو کی کتابیں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہو چکی ہیں۔
(لنڈن ٹائمز ۔ برطانوی اخبار)

’سینٹ ایگزپریز‘ کی ’لٹل پرنس‘ کی طرح یادگار اور بامقصد کہانی۔
(آسٹن ایمیرکن-سٹیٹس مَین ۔ امریکی اخبار)

سحر اور حکمت و دانائی سے بھری مہم جوؤں کی ایک کہانی۔
(روڈالفو انایا ۔ امریکی مصنف)

پائولو کوئیلو ادبی کیمیاگری کے راز سے واقف ہے۔
(کنزابورو او - نوبیل انعام یافتہ)

کاروبار کا ایک ایسا عالمی اصول جسے ہم اپنی ذاتی زندگی میں استعمال کر سکتے ہیں۔
(سپینسر جانسن ۔ امریکی ڈاکٹر اور مصنف)

اس ناول کی جیتی جاگتی کہانی اور چمکتی خوبصورتی کی تہہ میں
حکمت کا ایک موتی بھی چھپا ہے جو اپنے دِل کی آواز سننے سے متعلق ہے۔
( بک لِسٹ ۔ امریکی میگزین )

محبت بھری کہانی جو کتاب کا نایاب نگینہ ہے اور ان لوگوں کے دل پر اثر کرتی ہے
جو زندگی کے سفر میں سنجیدگی سے اپنی منزل کی تلاش کر رہے ہوں۔
(جیرالڈ جی جمپولسکی - معروف نفسیات داں)

سنتیاگو نامی ایک لڑکا ہمیں کانڈائڈ اور پی نو کیو کے معیار کی
بہترین مہم جوئی اور بہادری کی داستان تک لے جاتا ہے۔
(پال زینڈل - ’دی پولیزر پرائز‘ کے مصنف)

پائولو کوئیلو، آپ کو کسی اور کی نظر سے نہیں بلکہ اپنے خوابوں کو
اپنی نظر سے دیکھنے، پرکھنے اور اپنی منزل ڈھونڈنے کا سبق دیتا ہے۔
(لین اینڈریوز ۔ ’میڈیسن ویمن سیریز‘ کے مصنف)

امریکی رائٹرز میں صرف گیبرئیل گارشیا مارکیز ہی وہ لکھاری ہے
جسے برازیل کے پائولو کوئیلو سے زیادہ پڑھا جاتا ہے۔
(دی اکانومسٹ ۔ برطانوی ہفت روزہ)

’کچھ بھی ناممکن نہیں‘، ایسا ہی پیغام پاؤلو کوئیلو کا بھی ہے، اگر آپ اس چیز کو پانے کی خواہش پورے دل سے کریں تو! کوئی بھی دوسری کتاب اتنی اُمید افزا نہیں ہے، اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کہ اس کتاب کا مصنف اُن تمام انسانوں کا گُرو بن گیا ہے جو زندگی کے مطلب کی تلاش میں ہیں۔
(فوکس ۔ جرمن میگزین)

’’جب کبھی میں نوجوان اداکاروں کے ساتھ سیٹ پر ہوتا ہوں تو کبھی کبھار آپ زندگی میں ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جن کے بارے میں آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ کچھ شش و پنج کا شکار ہیں اور کوئی محور چاہتے ہیں، تو دو کتابیں ہیں جو میں ایسے لوگوں کو ہمیشہ تجویز کرتا ہوں۔ ان میں سے ایک سدھارتھ ہے اور دوسری الکیمسٹ!‘‘
(رَسَل کَرو ۔ ہالی ووڈ ایکٹر اور ڈائریکٹر)

’’میری پسندیدہ ترین کتابوں میں سے ایک پاؤلو کوئیلو کی الکیمسٹہے۔ یہ میرا ماننا ہے کہ میں جو بھی کرنا چاہوں، وہ کر سکتا ہوں اگر میں اپنا ذہن اس کام پر ٹھیک طرح سے لگا دوں، اس کام کو سمجھوں اور اس کی ترتیب کو سیکھوں... میرا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ ہم ویسا ہی بنتے ہیں جیسا بننا ہم اپنے لیے منتخب کرتے ہیں۔‘‘
(وِل سمِتھ ۔ ہالی ووڈ ایکٹر اور سِنگر)

Reviews

G

Gul Faraz Khan

On-time + Quality Service. Recommended!


M

Muhammad Behzad Raza (Attock)

Best quality


R

Rana Muhammad Ilyas (Faisalabad)


R

Rana Muhammad Ilyas (Faisalabad)


RELATED BOOKS