Yogi Jis Nay Apni Ferrari Baich Di

YOGI JIS NAY APNI FERRARI BAICH DI یوگی جس نے اپنی فیراری بیچ دی

YOGI JIS NAY APNI FERRARI BAICH DI

PKR:   800/-

Author: ROBIN SHARMA
Tag: HAMZA ZAHID
Pages: 296
ISBN: 978-969-662-246-8
Categories: CHARACTER BUILDING WORLD FICTION IN URDU
Publisher: BOOK CORNER

میں اپنی کتاب ’’یوگی، جس نے اپنی فیراری بیچ دی‘‘ کا خاص الخاص پیش لفظ، اپنے مُلک کے پیارے قارئین کے لیے لکھتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ میرا ملک میرے دل کے بہت قریب ہے اور یہ کہانی بھی اِسی قوم کے گرد گھومتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ کتاب آپ کو اپنے بڑے بڑے خوابوں کو پورا کرنے اور بہترین زندگی جینے کی ترغیب دے گی۔ اِس کتاب کو لائقِ مطالعہ منتخب کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ!
پندرہ سال پہلے میں ایک بہت ہی کامیاب وکیل مگر ناخوش انسان تھا… بالکل جولین مینٹل کی طرح، جس کے بارے میں آپ آگے آنے والے صفحات میں پڑھیں گے۔ درد سے بھرے ہوئے اِس احساس سے پُر کہ میں اپنی مصدقہ زندگی تو بالکل بھی جی ہی نہیں رہا… میں نے سچی کامیابی، دائمی خوشی اور لازوال سکون پانے کے لیے بہت ہی طاقتور اور عمیق مشقوں، تصورات، طریقہ ہائے کار اور حکمتِ عملیوں کی تلاش شروع کر دی۔ میں نے جو دریافت کیا اُس نے میری زندگی کو ہی بدل کر رکھ دیا۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں نے جو کچھ سیکھا ہے اِس کتاب کے ذریعے جو ابھی آپ کے ہاتھوں میں ہے … آپ لوگوں کے ساتھ بھی بانٹ لوں۔
ہر خواب کی شروعات چھوٹے قدموں سے ہی ہوتی ہے، اوراِس کتاب کی شروعات بھی ایک پرنٹنگ اور فوٹوکاپی والی دکان سے ہوئی جہاں میں نے اِس کتاب کو پہلی دفعہ خود چھاپا۔ میری والدہ میری مدیر تھیں اور میرے والد نے اِس کتاب کو بیچنے میں میری مدد کی۔ ہم ان کتابوں کو اپنی گاڑی کے پیچھے رکھ کر بیچا کرتے تھے۔ ہم ایک وقت میں ایک ہی آدمی کو کتاب بیچتے تھے۔ میں نے صرف چند سو کاپیاں ہی چھاپی تھیں، اِس اُمید پر کہ شاید میں یہ ساری کی ساری بیچ سکوں۔
زندگی اُن لوگوں کی ہی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو ہمت کرتے ہیں۔ جیسے ہی لوگوں نے اِس کتاب کو پڑھنا شروع کیا، اُن لوگوں کی زندگی میں معجزاتی تبدیلیاں آنے لگیں۔ انہیں اپنی ذات میں تبدیلی محسوس ہوئی اور وہ مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے سب سے بڑے خواب کو پورا کرنے کی راہ پر چل پڑے۔ شروع شروع میں جس نے بھی یہ کتاب پڑھی وہ اِس کتاب کے بارے میں دوسروں کو بتانے لگا اور پھر کتاب کی یہ زبانی کلامی شہرت اتنی بڑھی کہ خاکسار کو آج تک حیران کیے ہوئے ہے۔
اِس کتاب نے زندگی کے ہر شعبے سے منسلک عام لوگوں کو غیر معمولی چیزیں حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اِس کتاب نے اساتذہ، کاروباری حضرات، مشہور و معروف ہستیوں، فلم میکرز، فائر فائیٹرز اور حکمران طبقے کو غیرمعمولی کام کرنے میں مدد دی ہے۔ یہ جان کر مجھے مزید اطمینان ہوتا ہے کہ اِس کتاب نے پوری دُنیا میں موجود لاکھوں لوگوں کو اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں کے اظہار میں مدد دی ہے۔
آخر کار، حتیٰ کہ لمبی سے لمبی زندگی بھی بہت چھوٹی ہے۔ بہت کم لوگ ہیں جو ایک سال میں اسی مرتبہ جیتے ہیں اور اُسے زندگی کہتے ہیں۔ میں دل کی گہرائیوں سے خواہش کرتا ہوں کہ یہ کتاب آپ کو اپنی عظمت کو جگانے، اپنے ڈر کا بہادری سے سامنا کرنے اور ایک کامل بہترین زندگی گزارنے کی ترغیب دے۔

بہت ساری نیک تمنائوں کے ساتھ
رابن شرما

RELATED BOOKS