Geo Jaani | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

GEO JAANI جیو جانی

Inside the book
GEO JAANI

PKR:   1,500/- 1,050/-

Author: ARIF ANIS
Pages: 304
ISBN: 978-969-662-537-7
Categories: CHARACTER BUILDING ESSAYS
Publisher: Book Corner

عارف انیس کی، کورونا کی وبا کے دوران، برطانیہ میں انسانیت کے لیے سرانجام دی گئی خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔
(ملکہ الزبتھ دوم، برطانیہ )

نئے پاکستان میں ہمیں ایسے ہی پاکستانی چاہییں جو آخری راؤنڈ تک کھڑ ے رہ سکتے ہیں۔
(عمران خان، سابق وزیراعظم پاکستان)

’’میں کر سکتا ہوں اور کر گزرنے کا درست وقت یہی ہے۔‘‘ پاکستانی نوجوانوں کے لیے اس سے خوبصورت پکار کیا ہو سکتی ہے۔
(یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم پاکستان)

میں عارف انیس کی علم، ادب، پاکستان اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خدمات پر انھیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
(عارف علوی، صدر پاکستان)

عارف انیس نے پردیسی پاکستانیوں کے پاکستان کے لیے خوابوں کو اپنی بھرپور نثر کے زورپر ایک لَے میں ڈھال دیا ہے۔ خدا کرے کہ پاکستان، اس خواب کی تکمیل کر سکے جو بیرونِ وطن پاکستانی اس کے بارے میں دیکھتے ہیں۔
(سرورچوہدری، سابق گورنر پنجاب)

عارف انیس اپنی فلاسفی، کتابوں اور گفتگو کے ذریعے اپنے لیے، ہمارے لیے، پوری دنیا کے لیے امکانات کے دروازے کھولتا ہے۔
(ٹونی ایبٹ، آسٹریلین وزیراعظم)

میں عارف انیس کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے اتنی نامور پاکستانی خواتین اور ان کی عزم و ہمت سے بھرپور کہانیوں سے روشناس کرایا۔
(تھیریسا مے، برطانوی وزیراعظم)

ہم اُمید کا دیا بجھا دیتے ہیں۔ محنت سے جی چراتے ہیں، سچ کو فراموش کر دیتے ہیں، جستجو کو پسِ پُشت ڈال دیتے ہیں لیکن عارف انیس کہتا ہے کہ زندگی کے گلستان میں بہار اس وقت آئے گی جب امید، محنت، سچ اور جستجو کی کونپلیں پھوٹیں گی۔ اس کی کچھ باتیں آبِ زر سے لکھی جانے کے قابل ہیں ۔
(ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، چیئرمین ’اخوت‘)

عارف انیس اپنے قلم سے ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ زندگی کے غیر متوقع اور مشکل حالات سے گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ یہی وہ اوزار ہیں جو عام انسان کو خاص بنا دیتے ہیں ۔
(وینیسا اوبرائن، معروف مصنّفہ / کوہ پیما / گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر)

عارف انیس اپنی تحریروں میں ان شخصیات کی کہانیاں بیان کرتا ہے جنھوں نے طوفانی موجوں میں بھی اپنے سفر کو برقرار رکھا۔ شاندار بات یہ ہے کہ عارف انیس نے دنیا کے ٹاپ سی ای اوز کے ساتھ سالوں کام کیا اور بہت سارے سوالوں کے جوابات حاصل کیے۔
(ریمنڈ اوران، نیویارک ٹائم ٹاپ ٹین بیسٹ مصنف)

میرا نام کیٹی پیری ہے اور آئی ایم پاسیبل!
(کیٹی پیری، بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار اور پرفارمر)

جو لوگ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں، عارف انیس کا لکھا اور بولا گیا ان کے لیے اکسیر ہے۔
(جیک کین فیلڈ، نیو یارک ٹائمز بیسٹ سیلر اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ یافتہ مصنف)

عارف انیس کو پاکستان پر فخر ہے۔ پاکستان کو بھی اپنے اس ذہین بیٹے پر فخر ہونا چاہیے۔
(ٹونی بوزان، ’’مائنڈ میپنگ‘‘ کا مؤجد اور عالمی شہرت یافتہ برطانوی مصنف)

عارف انیس انسانی نفسیات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امور کا بھی رمز شناس ہے۔
(پروفیسر سٹیون کوہن، بروکنگز انسٹی ٹیوٹ، امریکا)

عارف انیس نے مجھ سمیت اَن گنت لوگوں کی زندگیوں کو انسپائر کیا اور انھیں، ان کا بہترین ڈھونڈنے میں رہنمائی کی۔
(سٹیفنی ہل، مس یورپ اور مس ورلڈ رنراپ)

عارف انیس نے نہ صرف مغرب کو سمجھا ہے بلکہ اس کی چکا چوند سے خیرہ ہوئے بغیر اس کے اندازِ فکر کو بھی سمجھا ہے جس پر اس کی ساری عمارت استوار ہوئی ہے۔ بہت کم لوگوں کی رسائی ان زاویوں تک ہوتی ہے جہاں سے عارف انیس نے انھیں دیکھا اور ہمیں دِکھایا ہے۔
(امجداسلام امجد، شاعر / ادیب)

عارف انیس کی تحریر میں بہت پکڑ ہے اور وہ ایک اچھے داستان گو کی طرح اپنے قاری کو طلسم ہوش رُبا کی مختلف بھول بھلیوں کو مختلف زاویوں سے روشناس کراتا ہے۔
(مستنصر حسین تارڑ، سفرنامہ نگار / ناول نگار)

عارف انیس کی تحریریں بامعنی، شگفتہ اور خیال افروز ہیں اور آنے والے کئی برسوں میں زندہ رہنے والی ہیں۔ ان کی نثر پر گرفت باکمال ہے۔
(عطاء الحق قاسمی، سینئر صحافی / کالم نگار)

عارف انیس ایک ’’خواب زادہ‘‘ ہے۔ اس نے جو اپنے لیے سوچا، اس کے لیے کوہ کنی کی اور اپنے سپنے پورے کیے۔ اسے دنیا کی بڑی پارلیمنٹس میں، اقوام متحدہ میں، بین الاقوامی اقتصادی فورم جیسی جگہوں پر دنیا کے بڑوں اور سربراہانِ مملکتوں کے درمیان دیکھ کر ہمیں اپنی موجودگی کی خوشی ہوتی ہے۔ اسے دیکھ کر واقعی لگتا ہے کہ سپنے، سچّے ہو سکتے ہیں۔ اللہ کرے کہ پاکستان کے لیے اس کے خواب بھی پورے ہوں۔
(عامر خاکوانی، معروف مصنف / کالم نگار / تجزیہ نگار)

اگر آپ کسی محیّر العقول کارنامے کو سرانجام دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور کوئی راہ سجھائی نہیں دے رہی تو عارف انیس کو پڑھیں۔
(کرسٹیان بیکر، مصنفہ ’’فرام ایم ٹی وی ٹو مکہ‘‘)

عارف انیس کا ’’آئی ایم پاسیبل‘‘ اب پوری دنیا کے خواب دیکھنے والوں کا نعرہ بن چکا ہے۔
(برائن ٹریسی، بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف اور کوچ)

عارف انیس میرے پہلے گرو ہیں، شاید یہ کم حیرانی کی بات ہے۔ مزید حیرانی کی بات یہ ہے کہ بیس سال بعد بھی میں ان کی طرف دیکھتا ہوں اور ان سے سیکھتا ہوں، یہ کمال کی بات ہے۔
(قیصر عباس، بیسٹ سیلنگ مصنف / عالمی شہرت یافتہ کوچ)

RELATED BOOKS