Aashiq Mast Jalali (2nd Edition) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

AASHIQ MAST JALALI (2ND EDITION) عاشق مست جلالی

Inside the book
AASHIQ MAST JALALI (2ND EDITION)

PKR:   1,800/- 1,260/-

Author: MUHAMMAD IZHAR-UL-HAQ
Pages: 368
ISBN: 978-969-662-449-3
Categories: ESSAYS MEMOIRS
Publisher: Book Corner

محمد اظہار الحق کا یہ مجموعہ پاکستان اور اس خطّے کی تہذیبی، ثقافتی، تاریخی، سیاسی اور سماجی صورتِ حال کے پس منظر اور پیش منظر کا مکمل ادراک رکھتا ہے اور اپنے قاری کی فکری تربیت کے بے شمار راستے کھولتا ہے۔ فن کا کمال یہی ہونا چاہیے کہ عام قاری سے خاص قاری تک خیال کی ترسیل کئی وسیلوں سے امکان پیدا کرتی جائے۔ اس ہنر میں محمداظہارالحق یکتا ہیں۔ کئی پہلوؤں سے یہ نثر قومی، انسانی اور معاشرتی دردمندی کی فضا پیدا کرتے ہوئے ہمارے احساس میں رچائوپیدا کرتی ہے۔
اصغر ندیم سید

محمد اظہار الحق کی تحریروں میں آپ کو نئے خیالات ملتے ہیں، ایک نئی دنیا ملتی ہے، جہاں ماضی، حال اور مستقبل گلے ملتے ہیں۔ کوئی بھی ان کے قلم کی کاٹ محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ درد ہے، انسان دوستی ہے، گاؤں کی برستی بارش میں کچی مٹی کی بھینی بھینی خوشبو ہے، صدیوں پرانی روایات کا احیا ہے اور سب سے بڑھ کر اپنے سے طاقتور کے خلاف بولنے کی جرأت ہے۔ اظہارالحق صاحب کے قلم نے کسی کا خیال رکھا تو صرف اور صرف اپنے ضمیر، اپنے قاری اور اپنی دھرتی کے مفادات کا۔
رؤف کلاسرا

RELATED BOOKS