Mera Zamana Meri Kahani (2nd Edition)

MERA ZAMANA MERI KAHANI (2ND EDITION) میرا زمانہ میری کہانی

Inside the book
MERA ZAMANA MERI KAHANI (2ND EDITION)

PKR:   3,000/- 2,100/-

Author: MAHPARA SAFDAR
Pages: 468
ISBN: 978-969-662-470-7
Categories: AUTOBIOGRAPHY MEMOIRS JOURNALISM & MASS COMMUNICATION
Publisher: BOOK CORNER

کارِ ثواب....

ہے تو عجیب سی بات مگر میں یوں ہی سوچتا ہوں کہ اکثر لوگ اپنے اپنے کام کرتے ہیں مگر بعض لوگوں سے قدرت کام لیتی ہے۔ یہی نہیں، کام کے لیے وقت اور مقام بھی قدرت ہی طے کرتی ہے۔ ماہ پارہ کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ بقول عارف وقار قدرت نے ماہ پارہ کو ’’خبرخواں‘‘ بنایا اور انھیں یہ کام سونپتے ہوئے مقام پاکستان چُنا اور وقت ایسا چُنا جب سیاست کی ہانڈی میں زور کا اُبال آیا ہوا تھا۔ ایسے حالات میں اگر کوئی شخص ایسی جگہ بیٹھا ہو جہاں تاریخ کے ورق اس کی نگاہوں کے سامنے لکھے جا رہے ہوں اور وہ شخص خاموشی سے دیکھا کرے اور اپنی یادداشتوں کو کاغذ پر نہ اُتارے تو تاریخ نویسی کی دُنیا میں وہ ظالم قرار پائے۔ ماہ پارہ نے اپنا دامن صاف بچا لیا۔ پاکستان میں ابلاغِ عامہ سے طویل وابستگی اور مُلک کے حالات کے مشاہدے کا انھیں جو موقع ملا، اس کے بکھرے ہوئے ٹکڑے سمیٹ کر اپنی یادوں کو یک جا کر دیا، بڑا کام کیا۔
میں اکثر کہا کرتا ہوں کہ قدرت جن لوگوں کو کچھ کر گزرنے کا مو قع دیتی ہے وہ اپنی یادداشت سینے سے لگائے لگائے گزر جاتے ہیں، آنے والے زمانوں کے لیے کچھ نہیں چھوڑتے۔ ماہ پارہ نے جنھیں ہم عرصۂ دراز تک دُور سے دیکھا ہی کیے، حیرت انگیز طور پر ہمیں وہ سارے نظارے دکھا دیے جنھیں وہ قریب سے دیکھ چکی ہیں۔ یہ سب کسی نیکی سے کم نہیں اور اگر ہر نیکی کا ثواب بھی ہوتا ہے تو ماہ پارہ کو اس معاملے میں مالامال ہونا مبارک ہو۔

رضا علی عابدی
لندن

RELATED BOOKS