QABAR KI AAGHOSH قبر کی آغوش
QABAR KI AAGHOSH قبر کی آغوش
PKR: 1,200/- 840/-
Author: RAJA ANWAR
Pages: 237
ISBN: 978-969-662-534-5
Categories: AUTOBIOGRAPHY MEMOIRS POLITICS
Publisher: BOOK CORNER
راجہ انور غضب کا لکھاری ہے۔ اس کی تحریر میں بَلا کی رعنائی ہے اور ایسی گرفت کہ پڑھنے والا اس کے سحر سے نکل ہی نہیں سکتا۔ وہ نہایت عمدہ خاکہ نگار بھی ہے۔ کہیں کہیں وہ شگفتگی سے کام لیتا ہے تاکہ پُلِ چرخی کے تذکرے سے قاری کے اعصاب نہ چٹخنے لگیں اور کہیں اُس کی تحریر میں ایسا درد بھر جاتا ہے کہ قاری کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ___ عرفان صدیقی
جیسے راجہ انور کی زندگی کا رنگ ڈھنگ مختلف ہے اسی طرح اس کا ڈکشن بھی مختلف ہے۔ کریکٹرائزیشن ایسے غضب کی کہ جو ہمارے بڑے سے بڑے ڈراما رائٹرز کو بھی نصیب نہیں۔ اس کی تحریر سادگی اور برجستگی سے عبارت ہے ___ حسن نثار
اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی اس کی معروضیت ہے۔ راجہ انور نے انتہائی مہارت اور اختصار کے ساتھ اپنے ساتھی قیدیوں کے خاکے لکھے ہیں۔ اس کتاب کی مدد سے موجودہ افغانستان کے مسائل کو پوری طرح سمجھا جا سکتا ہے۔ شاید ہی کوئی کتاب ایسی جامعیت کا دعویٰ کر سکے ___ امجد اسلام امجد
اس کتاب کی زبان اور اس کا طرزِ بیان آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ کسی بڑے ادیب نے ہالی وُڈ کی فلم کا سکرپٹ لکھا ہو۔ اگر یہ کتاب انگریزی میں ترجمہ ہو کر کسی ہالی وُڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے ہاتھ لگتی تو یہ بھی فرانسیسی ادیب ڈوما کے شاہکار ناول ’’دی کائونٹ آف مائونٹی کرسٹی‘‘ کی طرح پردۂ سکرین پر تہلکہ مچادیتی ___ رؤف کلاسرا
یہ کتاب عبرت سرائے دہر کی ایک تصویر ہے۔ اس میں آنسو بھی ہیں اور آہیں بھی۔ یہ کتاب ایسے جانکاہ اَلمیوں کی نشاندہی کرتی ہے کہ انسان محوِ حیرت ہونے لگتا ہے۔ ’’جھوٹے روپ کے درشن‘‘ سے ’’قبر کی آغوش‘‘ تک راجہ انور کا سفر صلیبوں پر اپنی خواہشات قربان کرنے کی داستان ہے ___ ڈاکٹر امجد ثاقب
زیرِ نظر کتاب کسی حد تک اُن کی آپ بیتی اور خود نوشت سوانح حیات ہے جس میں اُن کی دربدری اور افغانستان میں اسیری کے ماہ وسال کی غم انگیز تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔ واقعات کی معجز نما رنگ آمیزی اور تلخ و شیریں حوادث کی تمام تر جزئیات کے ساتھ مؤثر تصویر کشی میں راجہ انور کی مہارت نے ’’قبر کی آغوش‘‘ کو ایک دلچسپ اور سچّے واقعات پر مبنی مؤثر ناول کے درجے پر پہنچا دیا ہے ___ ڈاکٹر معین نظامی