MAZI KA HAMAM ماضی کا حمام
MAZI KA HAMAM ماضی کا حمام
PKR: 1,500/- 1,050/-
Author: RAJA ANWAR
Pages: 304
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-591-9
Categories: HISTORY COLUMNS MEMOIRS POLITICS
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 05 February 2025
میری راجہ انور سے پہلی ملاقات خبریں اخبار میں ہوئی تھی، میں بھی وہاں کالم لکھتا تھا۔ راجہ صاحب نے ایک دن مجھے فون کیا اور میں نے انھیںپنجاب یونیورسٹی کا واقعہ بڑی تفصیل سے سنایا۔ یہ دیر تک ہنستے رہے، مجھے اس زمانے میں ’’جھوٹے روپ کے درشن‘‘ کے درجنوں پیراگراف زبانی یاد تھے، میں نے وہ بھی ان کے کانوں میں انڈیل دیے اور یوں ان کے ساتھ رفاقت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ آج کل جرمنی، برمنگھم اور اسلام آباد میں رہتے ہیں۔ یہاں گرمی آتی ہے تو اُدھر چلے جاتے ہیں اور اُدھر سردی آجاتی ہے تو یہاں آ جاتے ہیں۔ راجہ انور آج کل پاکستان میں ہیں، میرے گھر کے قریب رہتے ہیں، میں ان سے کبھی کبھار ملتا رہتا ہوں۔ یہ بہت ہی شان دار انسان ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے انھیں وژن، تجربہ اور احساس تینوں نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔ میں نے پاکستان میں ان سے بہتر نثرنگار نہیں دیکھا، یہ لفظوں سے نہیں لکھتے جذبات سے لکھتے ہیں اور قلم سے تحریر نہیں کرتے شہنائی، بانسری اور ہارمونیم سے تحریر کرتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے انھیں بے تحاشا روانی دے رکھی ہے، آپ انھیں پڑھنا شروع کر دیں تو پھر آپ پڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔ میرا دعویٰ ہے آپ بس ان کی کوئی تحریر شروع کر لیں، یہ آپ کو اس کے بعد دائیں بائیں نہیں دیکھنے دے گی۔ ان کے کالموں اور کتاب دونوں کا نام ’’بازگشت‘‘ ہے، یہ دونوں واقعی بازگشت ہیں، گئے زمانوں اور بیتی ہوئی شخصیات کی بازگشت، ہتھکڑیوں اور بیڑیوں کی بازگشت، جیل کے بند اور کھلتے آہنی کواڑوں کی بازگشت اور انسان کے ٹوٹتے، بکھرتے اور دفن ہوتے آئیڈیلز کی بازگشت۔ میں جب بھی ان کی تحریریں پڑھتا ہوں تو سوچتا ہوں اگر راجہ انور نہ ہوتے تو ماضی کی یہ بازگشتیں ہم تک کیسے پہنچتیں، ہم ان سے کیسے واقف ہوتے لہٰذا تھینک یو راجہ صاحب! تُسی گریٹ او۔
(جاوید چودھری)