AMRAZ E NASWAN امراض نسواں، اپنا علاج خود کیجیے
AMRAZ E NASWAN امراض نسواں، اپنا علاج خود کیجیے
PKR: 380/- 152/-
Author: DR. SHEHZADA M.A BUTT
Binding: hardback
Pages: 240
Categories: HEALTH & FITNESS MEDICAL FEMINISM
Publisher: MISC
اِس موضوع پر کتاب لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمارے کلچر میں ایک خاتون اپنے فطری شرم و حیا کی بناء پر اپنی مرضیاتی کیفیت کی تفصیلات سے معالج کو آگاہ نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے علاج ادھورا ہونے کی وجہ سے عموماً مرض پیچیدہ ہونے کے چانس زیادہ ہو جاتے ہیں جو کہ بعد ازاں کئی قسم کی مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔ اِن محرکات نے مجھے اِس موضوع پر لکھنے کی طرف مائل کیا تا کہ حوّا کی بیٹیاں اپنی صحت کو متوازن رکھ سکیں کیونکہ ایک صحت مند ماںایک صحت مند معاشرہ کی علامت ہے اور ایک صحت مند معاشرہ ایک مضبوط ملک کیلئے ضروری ہے اور ایک مضبوط ملک ہی آج اقوامِ عالم میں اپنا آپ منوا سکتا ہے۔
غضب ہے عینِ کرم میں بخیل ہے فطرت
کہ لعلِ ناب میں آتش تو ہے شرارہ نہیں
زیر نظر کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ اُن تمام اِمراض اور مسائل کا ذِکر کیا جائے جن سے ایک عورت کو کسی بھی مرحلہ پر واسطہ پڑ سکتا ہے۔ خواتین کو لاحق ہونے والے تمام اِمراض کو آسان اور عام فہم زبان میں بیان کیا ہے اگر اس کے باوجود کسی بات کی سمجھ نہ آئے یا کوئی مشورہ طلب کرنا ہو تو ہمراہ جوابی لفافہ خط لکھ سکتے ہیں، ہر قسم کی خط و کتابت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔
(ڈاکٹر شہزادہ ایم اے بٹ)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
