TOHFA-E-SHADI تحفہ شادی
TOHFA-E-SHADI تحفہ شادی
PKR: 450/- 180/-
Author: MIRZA SAFDAR BAIG
Binding: hardback
Pages: 408
Categories: HEALTH & FITNESS
Publisher: BOOK CORNER
زندگی سب ہی گزارتے ہیں، مگر جو لوگ بہترین انداز میں شادی شدہ زندگی کامیابی کے ساتھ گزار کر ایسے نقوش قائم کرتے ہیں جس سے آنے والے آپ سے نقش پاسے نشان منزل پاکر اپنی زندگی سنوار لیں وہی آج کے پر آشوب دور میں کامیاب ہیں۔ قرآن پاک میں سورہ الروم کی آیت نمبر ۲۱؍ میں واضح بیان ہے اور یہ آیت مبارکہ ازدواجی تعلق کی عظمت کو واضح بیان کرتی ہے۔ شادی سنت ہے اور اسلامی نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو اس کی بہت اہمیت ہے، قدرت نے انسان کو جو قوت اور صلاحیت بخشی ہے، اس کا صحیح استعمال کیا جائے تو زندگی جنت کا نمونہ بن جاتی ہے۔ اس موضوع پر آج سے نہیں برسہا برس سے لکھا جاتا ہے کئی کتابیں موجود ہیں۔ پروفیسر حکیم مرزا صفدر بیگ نے اس نازک موضوع پر ’’تحفہ شادی‘‘ ترتیب دی ہے۔کتاب کو بائیس ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کامیاب ازدواجی زندگی، شادی کیوں ضروری ہے؟ شادی کے لئے مرد، عورتوں کا انتخاب، معلومات، کامیاب شادی، عورت مرد کے فرائض، ماں، حمل، ولادت کے بعد ماں اور بچے کی نگہداشت، جنسی مسائل، عورتوں کے امراض و مسائل، ضبط تولید، ازدواجی مسائل اور ان کے حل، انداز گفتگو، رزق حلال اور ازدواجی زندگی، شوہر کی ذمہ داریاں ہیں۔ پھر بائیسویں باب میں جنسی مسائل اور ان کا حل ہے۔ جس میں مصنف نے سوالاً جواباً بے شمار مسائل حل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ شادی کے بعد نہ صرف عورت کے ذہن میں بے شمار سوالات جنم لیتے ہیں بلکہ مرد حضرات بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔ سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے زندگی تباہ کر لیتے ہیں۔ کچھ عطائیوں اور حکیموں کے پاس جا کر مشورے کرتے ہیں، ایسے بے شمار لوگ ہیں جو ناواقفیت کی بنا پر الٹی سیدھی دوائیاں کھا کر اپنی صحت تباہ کر لیتے ہیں۔ اولاد کے بارے میں موہوم خیالات کے سہارے جاننا چاہتے ہیں۔ نوجوانوں کو اپنی قوت برقرار رکھنے کے لئے کن ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ قوت والی غذائیں کون سی ہیں۔ مردوں اور خواتین کے لئے اس کتاب میں بے شمار معلومات ہیں۔ مصنف نے بھر پور کوشش کی ہے کہ ذہن میں اٹھنے والے سوالوں کے سارے جوابات کتاب میں یکجا کر دئیے جائیں۔ اسلامی حوالہ جات اور طبّی حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ایڈز کے بارے میں بھی لکھا گیا ہے۔آسان اور سادہ زبان میں کتاب رقم کی گئی ہے۔ تاکہ عام لوگوں کی سمجھ میں ہر بات آجائے۔ جو سوالات ذہن میں انتشار پیدا کرتے ہیں ان کی تسلی ہوجائے۔ ازدواجی زندگی کو کیسے کامیاب بنایا جائے اور عام مسائل کا کیسے جائزہ لے کر ان کو حل کیا جائے۔ میانہ روی اور اعتدال سے کام لیا جائے تو ازدواجی زندگی بہترین مثال بن جاتی ہے۔ جذبہ شخصیت دوسرے جذبات کو تابع رکھتے ہوئے اسے وحدت وہم آہنگی بخشتا ہے۔ آگے اور آگے بڑھنے کی قوت بخشتا ہے۔ کتاب معلوماتی ہے۔ مصنف نے سارے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تمام مسائل پر قلم رسائی کی ہے۔ نوجوانوں کے لئے تحفہ ہے۔ اسے ضرور پڑھیے۔ آپ ضرور مطمئن ہوجائیں گے۔ کتاب خوب صورتی کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔ (صغیرہ بانو شیریں،اردو ڈائجسٹ، اپریل 2010ء)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
