Paikar-e-Istiqlal Malik Barkat Ali

PAIKAR-E-ISTIQLAL MALIK BARKAT ALI پیکر استقلال ملک برکت علی

Inside the book
PAIKAR-E-ISTIQLAL MALIK BARKAT ALI

PKR:   2,000/- 1,400/-

Author: DR. MAHMOOD SHAUKAT
Pages: 256
Year: 2024
ISBN: 978-969-662-576-6
Categories: HISTORY BIOGRAPHY PAKISTANIAT
Publisher: Book Corner

ڈاکٹر محمود شوکت کی زیرِ نظر کتاب کا مسودہ ملا تو اپنی مصروفیات کے باعث کئی دن دیکھ نہ پایا اور جب میل خوردہ سے اوراق پر روایتی سے خط میں لکھی تحریر پڑھنا شروع کی تو وقت کا احساس کیے بغیر دیر تک پڑھتا رہا۔ بلاشبہ یہ کتاب، ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے جس میں تحقیق کے قرینوں کو پوری طرح ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔ داد دینا پڑتی ہے کہ محمود شوکت نے اس قدر ریاضت اور عرق ریزی سے کام کیا جسے واقعات کے حقیقی ماخذ تک پہنچنے کے جنوں سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ کاش ہماری جامعات اور دیگر علمی و ادبی ادارے بھی ملک برکت علی مرحوم جیسی نابغۂ روزگار شخصیات کو نسلِ نو سے متعارف کرانے کے لیے کوئی جامع منصوبہ بندی کریں۔
(عرفان صدیقی)

ملک صاحب کے پوتے ڈاکٹر محمود شوکت نے جو ایک بڑے معالج کے طور پر پہچانے جاتے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہتے ہیں، اپنے دادا کے تذکرے کو کتابی شکل میں محفوظ کر دیا ہے۔ امید ہے ان کی یہ کاوش جہاں ملک صاحب کا رشتہ موجودہ اور آنے والی نسلوں سے قائم رکھے گی، وہاں سیاسی کارکنوں کو یہ سبق بھی ازبر کرائے گی کہ اعلیٰ اقدار سے وابستہ ہونے والے اور قوم کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرنے والے امر ہو جاتے ہیں، انھیں بھلایا جا سکتا ہے، نہ تاریخ کو ان کے بغیر مکمل کیا جا سکتا ہے۔
(مجیب الرحمٰن شامی)

جو کہانیاں محمود شوکت نے مجھے سنائیں، وہ بعد میں اس کتاب میں لکھ دیں۔ کہانیاں اس لیے لکھی جاتی ہیں کہ لوگ ان میں موجود کسی اچھے کردار کو منتخب کریں اور پھر ان جیسا بن جائیں۔ کاش ہم بھی ملک برکت علی جیسا بن سکیں۔ اگر ایسابننا ممکن نہ ہو تو ان کی کچھ خوبیاں ہی ہمیں مل جائیں۔ امانت، دیانت، صداقت اور دردمندی۔ پاکستان اس روز اپنی منزل پہ پہنچے گا جب ہم ان لوگوں کے نقشِ قدم پر چلیں گے جنھوں نے اس وطن کا خواب دیکھا اور پھر اس کی تعبیر کے لیے زندگی وقف کردی۔
(ڈاکٹر محمد امجد ثاقب)

RELATED BOOKS