Quaid e Azam: Taqareer o Bayanat (2nd Edition) - Buy Online | Book Corner
QUAID E AZAM: TAQAREER O BAYANAT (2ND EDITION)

QUAID E AZAM: TAQAREER O BAYANAT (2ND EDITION) قائد اعظم : تقاریر و بیانات

PKR: 1,750/- 2,500/-

Available
Translator:
RAEES AHMED JAFRI
Binding:
hardback
Pages:
536
ISBN:
978-969-662-267-3
Publisher:
BOOK CORNER
Share:

About the book

قائداعظم نے ایک بکھرے ہوئے شیرازے کو ایک منظم، آزاد اور خودمختار قوم بنا دیا........ وہی قوم جس کے لیے اقبالؔ نے کتنے سوز و گداز اور درد و حسرت کے ساتھ کہا تھا:
وائے قومے کشتۂ تدبیر غیر
کارِ او تخریبِ خود تعمیر غیر
اس بکھرے ہوئے شیرازے کو ایک منظم، آزاد اور خود مختار قوم بنانے کے سلسلے میں قائداعظم کو بڑی بڑی کٹھنائیوں، حوصلہ شکن دُشواریوں اور زہرہ گداز مزاحمتوں سے سابقہ پڑا، لیکن وہ ان سب مرحلوں سے گزرتے چلے گئے........ پوری کامیابی اور پوری کامرانی کے ساتھ! اس مرحلہ کو سَر کرنے میں قائداعظم نے بہت سی تقریریں کیں، بہت سے بیانات بھی دیے، بہت سے خطبے بھی ارشاد فرمائے۔ ان ارشاداتِ عالیہ کا ایک معتدبہ حصہ........ جہاں تک بھی اپنے محدود ذرائع اور وسائل کے باوجود فراہم کر سکا........ آپ اس کتاب میں ملاحظہ فرمائیں گے........
پاکستان کے راستے میں بہت سے روڑے اٹکائے گئے، لیکن اسے بننا تھا اور بالآخر وہ بن کر رہا۔ اب یہ اہلِ پاکستان کا فرض ہے کہ اس کے وسائل و ذرائع سے فائدہ اٹھائیں اور اسے دُنیا کی ترقی یافتہ قوموں کا ہم دوش بنا دیں۔
(رئیس احمد جعفری)