DASTAAN-E-LUCKNOW داستان لکھنؤ
DASTAAN-E-LUCKNOW داستان لکھنؤ
PKR: 3,600/- 2,520/-
Author: MUHAMMAD BAQIR SHAMS
Editor: VAQAR HAIDER
Pages: 496
ISBN: 978-969-662-559-9
Categories: HISTORY CULTURE
Publisher: Book Corner
یادش بخیر، لکھنؤ .... عالم میں انتخاب ایک اور شہر!
ایک تہذیب، ایک روایت، ایک اسلوبِ حیات کہ مؤرخوں نے، شاعروں نے، اپنوں نے، غیروں نے، اس کے ایک ایک رُخ پر سو سو طرح سے روشنی ڈالی ہے۔ عہدِ قدیم سے عصرِ حاضر تک ایک پُرکشش اور سحر انگیز اور پُر ماجرا تاریخ۔ نوابین و شاہانِ اودھ کا یادگار دور کچھ ایسا ہی تھا کہ لکھنے والوں نے کبھی اس کو شیراز کا بدل قرار دیا تو کبھی اسے مشرقی تمدن کا آخری نمونہ کہا گیا کبھی اس کو پیرس کے مدِ مقابل رکھا گیا۔ عاشقان و فدایانِ لکھنؤ کی فہرست میں ایک بہت ممتاز اور مایۂ ناز نام سیّد محمد باقر شمسؔ، کہ جن کے تبحرِعلمی کا نہ صرف اُن کے معاصرین و مؤرخین میں اعتراف کیا جاتا تھا بلکہ عصرِ حاضر کے اکابرینِ علم و ادب میں بھی ان کے کام کو اسناد و اعتبار کا درجہ حاصل ہے۔ لکھنویات کے تمام گوشوں پر ان کی تحریریں دستاویز کی حیثیت رکھتی ہیں۔ لکھنؤ کی تاریخ، لکھنؤ کی تہذیب، معاشرت و ثقافت، لکھنؤ کی زبان، شاعری، ادب و فنون، لکھنؤ کی عزاداری، گویا ایک مکمل انسائیکلوپیڈیا۔ کم شہر ایسے ہوں گے جن پر ایک جگہ اِتنا جامع مواد مہیّا کر دیا گیا ہے۔ خانوادۂ باقر شمسؔ قابلِ تحسین ہے کہ انھوں نے بکھرے ہوئے کام کو سامنے لانے کا اہتمام کیا۔ بک کارنر جہلم کے امر شاہد اور گگن شاہد نے کتاب کی دیدہ زیب و دلآویز طباعت میں اپنے معیار کو برقرار رکھا۔
افتخار عارف
(شاعر و محقق، سابق صدر اکادمی ادبیات پاکستان، ادارۂ فروغِ قومی زبان، تمغۂ حسنِ کارکردگی، ستارۂ امتیاز، ہلالِ امتیاز)