Meri Yadon Ke Chinar

MERI YADON KE CHINAR میری یادوں کے چنار

Inside the book
MERI YADON KE CHINAR

PKR:   800/- 560/-

Author: KRISHAN CHANDER
Pages: 207
ISBN: 978-969-662-493-6
Categories: AUTOBIOGRAPHY NOVEL URDU CLASSICS
Publisher: BOOK CORNER

’’یہ (میری یادوں کے چنار) کرشن چندر کی رُوح میں اترنے اور ان کے فن کی بلندی کو چھونے کے لیے ایک زینہ ہے۔ یادداشت اور افسانے کا حسین امتزاج ہے اور بےسبب عبارت آرائی سے پاک ہے۔‘‘
ظ- انصاری

’میری یادوں کے چنار‘ اور ’مٹّی کے صنم‘ کرشن چندر کے سوانحی ناول ہیں۔ ان میں مذکورہ واقعات، سانحات اور تاثّرات مبنی بر حقائق ہیں۔ گو یہ دونوں تصنیفات افسانوی رنگ لیے ہوئے ہیں۔ اس امر کی تصدیق کرشن چندر کے چھوٹے بھائی اوپندر ناتھ چوپڑہ نے راقم السطور سے ایک انٹرویو کے دوران بڑے واضح طور پر کی .... پھر جب بعد ازاں کرشن چندر نے اپنی ایک جامع سوانح حیات لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا اور سلمیٰ صدیقی نے اس کے بارے میں انھیں یاد دہانی کرائی تو انھوں نے جواب دیا: ’’یوں اگر سوچو تو ’مٹی کے صنم‘ اور ’میری یادوں کے چنار‘ بھی ایک طرح سے آپ بیتی ہی ہیں لیکن ان میں کہانی کا رنگ زیادہ ہے۔‘‘ .... اور یہ حقیقت ہے کہ ان تصنیفات کو روایتی معنوں میں آپ بیتی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ محض متفرق یادیں ہیں، جھلکیاں ہیں، تاثرات ہیں، جن میں کوئی خاص ربط اور نظم نہیں، تاریخی تسلسل بھی نہیں.... لیکن ان کی دلچسپی اور جاذبیت سے انکار ممکن نہیں۔ ان میں کرشن چندر کی زبان و بیان کی رنگینی، دل کشی اور شیرینی اپنی معراج پر ہے اور وہ قاری کی توجّہ کو بےطرح باندھے رکھتی ہے۔
جگدِیش چندر وَدھاون

RELATED BOOKS