Aik Chadar Maili Si

AIK CHADAR MAILI SI ایک چادر میلی سی

AIK CHADAR MAILI SI

PKR:   700/- 490/-

Author: RAJINDER SINGH BEDI
Pages: 151
ISBN: 978-969-662-435-6
Categories: NOVEL URDU CLASSICS
Publisher: BOOK CORNER

راجندر سنگھ بیدی کا نام اب اُردو ادب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انھوں نے ’سہج پکے سو میٹھا ہو‘ کے مصداق بہت دھیمی رفتار سے لکھا ہے لیکن ان کی ہر تحریر اہلِ ادب کے لیے باعثِ تکریم رہی ہے۔ ’’ایک چادر میلی سی‘‘ ان کا پہلا ناول ہے۔ یہ پنجاب کے ایک سکھ گھرانے کے افراد کی زندگی کا ایسا نقشہ ہے جس میں زندگی کی ساری حرارت دہکتی ہوئی نظر آتی ہے۔ زندگی کی ساری تندی اور تیزی، دُکھ اور سُکھ، محبت اور نفرت، گناہ اور نیکی.... اس نقشے کی مختلف لکیریں ہیں جو مل کر ایک جال بُن جاتی ہیں جس میں اس ناول کے کردار جکڑے ہوئے ہیں۔ زندگی کی شدّت سے بھرپور واقعات اور کرداروں کی اپنے ماحول کے ساتھ متحرک پیش کش .... جو قاری کی یادوں کا حصہ بن جاتی ہے.... جسم میں لہو کی چال اور ذہن میں سرعتِ خیال کو تیزتر کر دیتی ہے۔ حقیقت نگاری کا ایسا جچا تلا کمال اُردو ادب میں اس سے پہلے نایاب تھا۔ واقعہ ہے کہ یہ ناولٹ ہمارے ادب میں قابلِ قدر اضافہ ہے جس پر کلاسیک کی چھاپ لگی ہوئی ہے۔

RELATED BOOKS