Do Minaar

DO MINAAR دو مینار (رپورتاژ)

DO MINAAR

PKR:   800/-

Author: MASOOD MUFTI
Pages: 342
Categories: HISTORY AUTOBIOGRAPHY POLITICS
Publisher: OXFORD UNIVERSITY PRESS

ہماری مسخ شدہ قومی تاریخ پر دروغ کی دبیز دُھول ہے۔ لیکن یہ کتاب کہیں کہیں سے گرد صاف کر کے کچھ نقوش واضح طور پر دکھاتی ہے۔ ان نقوش میں دو حیات افروز معجزے اور اَن گِنت مفادات کے شعبدے صاف نظر آتے ہیں۔

پہلا معجزہ 1947ء میں ہوا۔ جب شدید مخالفت کے باوجود پاکستان قائم ہو گیا اور دوسرا معجزہ اگلی دہائی میں ہوتا رہا۔ جب نئے ملک میں برطانوی دور کی تربیت یافتہ بیوروکریسی قائدِ اعظم کی نگرانی میں قانون اور قواعد کا نفاذ کرنے لگی اور پاکستان حیرت انگیز ترقی کرنے لگا۔ پھر چند خود غرض عناصر نے اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے لیے قائد اعظم کے پاکستان کو اغوا کر لیا۔ بعد ازاں اگلے تیرہ برسوں میں بیوروکریسی اور حُسنِ انتظام کو بتدریج سنگسار کر کے دفن کر دیا۔

یہ کتاب اسی مرحوم بیوروکریسی کے ایک رُکن کے معتبر قلم سے اِس قتلِ عمدکی کی عینی شہادت ہے۔

RELATED BOOKS