Ghair Janib Dar Jinnah aur Pakistan | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

GHAIR JANIB DAR JINNAH AUR PAKISTAN غیر جانب دار جناح اور پاکستان

GHAIR JANIB DAR JINNAH AUR PAKISTAN

PKR:   995/-

غیر جانب دار جناح اور پاکستان
وہ حقائق جن سے قوم ناواقف ہے
اس بحث کا آغاز 2005ء سے ہوا جب سلیناکریم نے چیف جسٹس منیر کی کتاب "جناح تا ضیا" (1979ء) میں محمدعلی جناح سے منسوب کیے گئے ایک اقتباس کو خودساختہ ثابت کیا۔ غیر جانب دار جناح (2005ء) کے متوقع تسلسل کی زیرِنظر کتاب میں مصنفہ نے‘منیر کے اقتباس’ اور غیر جانب دار جناح کے موضوع پر مباحثہ کرنے والوں پر اس کے غیرمعمولی اثر کا عمیق تجزیہ پیش کیا ہے۔ پانچ برسوں پر محیط انفرادی اور حقیقی تحقیق پر مشتمل ان کی کتاب ایک ایسے جناح کی دل چسپ تصویر پیش کرتی ہے جو نہ لادین تھے اور نہ مذہبی اور نہ ہی سیکولر اسلام کے مرکب کی پیداوارتھے۔
اس جامع کتاب میں درج ذیل موضوعات پر بحث شامل کی گئی ہے:
جناح کی نظریاتی قلبِ ماہیئت
فکرِاقبال کا اثر
دو قومی نظریے کے حقیقی معنی
قراردادِ لاہور بطور تقسیم کا مؤخر مطالبہ
کابینہ مشن پلان
1949ء کی قراردادِ مقاصد
علمی اعتبار سے جناح کی غلط تصویرکشی
نیز غیر مطبوعہ تحقیق، جس میں شامل ہیں:
دستور ساز اسمبلی 1954ء کے مباحث میں منیر کے اقتباس کے پہلی بار اور تباہ کن استعمال کا بیان
11 اگست 1947ء کی تقریر کو پاکستانی دستور کا مستقل حصہ بنانے کے لیے دستوری (ترمیمی) مسودے،
2006ء کی ان کہی داستان (بشمول سلینا کریم اور مرحوم ایم پی بھنڈارا کے درمیان ہونے والی خط و کتابت )
۔۔۔ اور بہت کچھ
سلینا کریم برطانوی ایشیائی مصنفہ، محقق اور مدیر ہیں۔ وہ جناح آرکائیو آن لائن کی بانی/ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

RELATED BOOKS