Har Shay Ka Nazria - Stephen Hawking

HAR SHAY KA NAZRIA - STEPHEN HAWKING ہر شے کا نظریہ - سٹیفن ہاکنگ

HAR SHAY KA NAZRIA - STEPHEN HAWKING

PKR:   499/-

Author: STEPHEN HAWKING
Categories: SCIENCE BIOGRAPHY
Publisher: GUFTAGU

اسٹیفن ہاکنگ کا شمار عصرِ حاضر کے مشہور ترین سائنسدانوں میں ہوتا ہے۔ کائنات کے اسرار اور بلیک ہولز پر تحقیق ان کا مخصوص میدان رہے ہیں۔ وہ آج ہم میں نہیں لیکن سائنس کی دنیا میں وہ ایک امر ہستی کا درجہ رکھتے ہیں۔

زیرِ نظر کتاب ایسے سات عوامی سائنسی لیکچروں کا مجموعہ ہے جو انہوں نے مختلف مواقع پر دیئے تھے، اور جن کے ذریعے انہوں نے کائنات کی جستجو سے متعلق اپنی اور دیگر ماہرین کی تحقیق کا مختصر احوال بیان کیا ہے۔

طبیعیات کی قدیم ترین سے لے کر جدید ترین تحقیق کا خصوصی تعلق اُن قوتوں کی یکجائی سے ہے جو اس کائنات پر لاگو ہوتی ہیں۔ ایسا کوئی بھی نظریہ جو ریاضیاتی طور پر مستحکم ہو اور سائنسی اعتبار سے قابلِ بھروسہ بھی ہو، اس کیلئے دَورِ جدید میں ’’ہر شئے کا نظریہ‘‘ (تھیوری آف ایوری تھنگ) کا استعارہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ کتاب اس بارے میں بھی ہے جو ہنوز ایک ناتمام جستجو ہے۔

اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے مخصوص انداز میں اس کتاب کے ذریعے کائنات کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے، بہت سی ایسی باتیں بیان کی ہیں جن سے عام لوگ بہت کم واقف ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد کائنات کے بارے میں آپ کا نقطۂ نظر خاصا مختلف اور بہتر ہوجائے گا۔

RELATED BOOKS