Hayat e Imam Shafi - Buy Online | Book Corner

HAYAT E IMAM SHAFI حیات امام شافعی

HAYAT E IMAM SHAFI

PKR:   950/- 475/-

Author: KAMRAN AZAM SOHDAHARVI
Tag: NAVEED AHMED RABBANI
Binding: hardback
Pages: 248
ISBN: 978-969-9396-70-0
Categories: ISLAM HISTORY BIOGRAPHY
Publisher: BOOK CORNER

امام شافعی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے اصول فقہ متعین کئے امام مالک اور امام ابو حنیفہ نے فقہ کو بحیثیت طور طریق ترقی دی تو اس کے اصول وضوابط امام شافعی ہی نے منضبط کئے مزید برآں آپ کے علمی ومذہبی نظریات ہی سے شافعی مکتب فکر وجود میں آیا جو آج انڈونیشیا، مصر، یمن اور صومالیہ میں رائج ہے اسی لئے مسلمانان عالم کے چوتھے امام اور آپ کے شاگرد رشید، امام حنبل نے امام شافعی کے متعلق فرمایا ہے۔ ’’ فقہ فقہا کے لئے قفل تھا جسے اللہ تعالیٰ نے امام شافعی کے ذریعے کھول دیا۔‘‘ (معجم الادبا، یا قوت حمدی)زیر تبصرہ کتاب اسی عظیم شخصیت کی ضخیم آپ بیتی ہے اردو میں امام شافعی کے متعلق کتابیں کم ہیں لیکن فاضل مرتب نے بڑی عرق ریزی اور محنت سے تحقیق کر کے اس کمی کو بھی دور کر دیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں حقیقتاً یہ کتاب ایک نابغہ وقت کی زندگی کے ایسے نادرونایاب گوشے سامنے لائی ہے جن سے ہم جیسے ناچیز پروانہ علم نا آشنا تھے۔کتاب بارہ ابواب میں تقسیم ہے انہی کے عنوانات کتاب کی اہمیت وعلمیت واضح کرنے کو کافی ہیں: حیات، تعلیم وتربیت، اساتذہ کا تعارف، شاگردوں کا بیان، تصانیف کا تعارف، بطور محدث خدمات، فقہ شافعی کا جائزہ امام صاحب کے اوصاف علم وفن، مناظرے، شوافع کا جائزہ، وفات، فضائل ومناقب، غرض محقق نے امام حضرت سے متعلق علم کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر گویا کوزے میں بند کر دیا مرتب کا انداز بیان سہل اور دقیق مسائل سے پاک ہے چنانچہ اس کتاب سے عام وخواص دونوں بخوبی مستفید ہو سکتے ہیں۔عمدہ کاغذ، معیاری چھپائی اور خوبصورت انداز پیش کش نے اس معنوی کتاب کو ظاہری طور پر بھی چار چاند لگا دیئے ہیں سوانح حیات اور اسلامی علوم سے دلچسپی رکھنے والے مردوزن کیلئے یہ قیمتی فکری وعلمی نسخہ ہے۔ (سید عاصم محمود)

RELATED BOOKS