JANG MEIN MOHABBAT KI TASVEER NAHI BANTI جنگ میں محبت کی تصویر نہیں بنتی




JANG MEIN MOHABBAT KI TASVEER NAHI BANTI جنگ میں محبت کی تصویر نہیں بنتی
PKR: 800/- 560/-
Author: MUHAMMAD HAMEED SHAHID
Pages: 84
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-608-4
Categories: NOVEL
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 10 May 2025
’’جنگ میں محبت کی تصویر نہیں بنتی‘‘ میں ریمنڈ کارور کے ایک افسانے کو اپنے بیانیے میں بڑی ہنرمندی سے سی یا سمو دیا ہے۔ اسے جدت طرازی کی عمدہ مثال قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہاں محمد حمید شاہد کا تخلیقی اظہار اپنے عروج پر ہے۔
(محمد سلیم الرحمٰن)
محمد حمید شاہد کی کہانی میں ذیلی متن کے ساتھ ایک اور کہانی آن ملتی ہے، امریکا کے بے حد خلاق افسانہ نگار ریمنڈ کارور کی کہانی جو اصل کہانی پر حاشیہ آرائی نہیں کرتی، اُس کے تارو پو میں اُتر جاتی ہے۔ پھر اُس کی معنویت میں ایک نئے دائرے کا اضافہ کر دیتی ہے۔ محمد حمید شاہد ان افسانہ نگاروں میں شامل ہیں جن کے پاس کہنے کے لیے یقیناً بہت کچھ ہے لیکن اُن کو جو کہنا ہے، اس کے ساتھ اس بات کو جس طرح کہتے ہیں اور پیش کرتے ہیں اس میں بھی ان کا انداز ہر بار نیا اور مختلف ہوتا ہے۔
(آصف فرخی)
’’جنگ میں محبت کی تصویر نہیں بنتی‘‘ محمد حمید شاہد کے ایک غیرمعمولی تجرے کی بازیافت ہے۔ بظاہر اسے دہشت گردی کے موضوع کو مرکز بنا کر بُنا گیا ہے اور فی الاصل ہے بھی ایسا، لیکن تخلیق کار کا کمال یہ ہے کہ اسے ایسے بیان کیا گیا ہے کہ دہشت گردی پس منظر میں چلی گئی ہے اور پیش منظر پر گل جان، اُس سے محبت کرنے والا واحد متکلم بیان کننده اور محبت ره گئے ہیں اور یہیں حمید شاہد کا عصری شعور فانی عناصر سے نکل کر محبت کی ایک غیر معمولی اور پُر تاثیر کہانی میں ڈھل جاتا ہے جو دہشت گردی کا زمانہ ختم ہو جانے کے بعد بھی اپنی تخلیقی اہمیت برقرار رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
(ڈاکٹر ضیاء الحسن)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS

